Deobandi Books

کلیات رہبر

35 - 98
شبِ تاریک میں بھی شمعِ روشن کی ضرورت کیا
نظر کی بزم آرائی میں ہے شرکت محمدؐ کی
ہمیشہ ہر گھڑی دامن پسارے ہی نظر آئی
فضا کو بیشتر درکار ہے رحمت محمدؐ کی
نہ ہوتا کیوں مسلمانوں کے ہاتھوں بدر کا میداں
دعا تھی درمیانِ کثرت و قلت محمدؐ کی
کلیم طور اور ابن مریم کی دلی خواہش
ہمیں بھی شاملِ امت کرے امت محمد ؐکی
روانی سے لہو کی لے سبق اے رہروِ منزل
رگ و ریشے میں ہونی چاہیے چاہت محمد ؐکی
بقدرِ ظرف ہر میکش بجھا لے تشنگی اپنی
نہیں محدود رنگ و نسل میں رحمت محمدؐ کی
وسائل کے نہ ہونے کی ہمیں پروا نہیں رہبرؔ
مدینہ کھینچ کر لے جائے گی الفت محمدؐ کی
 ٭ 
تمثیل میں لاتا ہے رخسار محمدؐ کا
کیا گل کو میسر ہے دیدار محمدؐ کا
دم بھرتے ہیں گل ، بلبل، اشجار محمدؐ کا
القصہ ثناخواں ہے گلزار محمدؐ کا
رکھتے ہیں یقیں دل میں اغیار محمدؐ کا
انکار سے بڑھ کر ہے اقرار محمدؐ کا
عشرت گۂ عالم کو خاطر میں نہیںلاتا
دیوانہ بھی ہوتا ہے ہشیار محمدؐ کا
خنجر کفِ قاتل کا روکا ہی کرے مجھ کو
میں نام لیے جاؤں ہر بار محمدؐ کا
تا آنکہ نہ حاصل ہو دیدار محمدؐ کا
اچھا نہیں ہو سکتا بیمار محمدؐ کا
کی جوشِ عقیدت میں اشکوں نے قدم بوسی
ہوتے ہی تصور میں دیدار محمدؐ کا
آدابِ تجسس میں داخل تو نہیں رہبرؔ
جویا ہوں گریباں کا ہر تار محمدؐ کا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter