Deobandi Books

کلیات رہبر

29 - 98
سنتا نہیں دل ایک بھی سمجھائیے ہزار
بس ایک ہی پکار مدینہ چلو چلیں
زادِ سفر نہیں تو خدا کی نظر تو ہے
کیا عذر و اعتذار مدینہ چلو چلیں
صحرا میں انتشار گلستاں میںانتشار
گھر گھر ہے انتشار مدینہ چلو چلیں
کرتے ہوئے درود کی تلقین قلب کو
باوصف کردگار مدینہ چلو چلیں
رہبرؔ دل و دماغ پہ قابو نہیں رہا
اچھا یہی ہے یار مدینہ چلو چلیں
 ٭ 
ہم شہرِ مصطفی کو بفضلِ خدا چلے
مرغوب جس کسی کو ہو کسبِ ضیا چلے
للہ لے کے دوش پہ بادِ صبا چلے
نبضِ رواں پہ بیٹھ کے رہ جائے یا چلے
مدّ نظر ہے آپ کے در کی گداگری
سایہ کیے ہوئے مرے سر پر ہما چلے
جو ضربِ لا الٰہ سے ہے آشنا چلے
چوں فیل مست مستِ ازل جھومتا چلے
اوقاتِ صبح و شام کے پابند ہم نہیں
جب بھی جنونِ شوق لِوَاکر چلا چلے
 ٭ 
حاصل ہوا ، نہ ہوگا کونین میںکسی کو
حق نے عطا کیا ہے جو مرتبہ نبیؐ کو
ہونے لگا پیا پے روشن رموزِ ہستی
ایسا شعور بخشا محرومِ آگہی کو

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter