Deobandi Books

کلیات رہبر

25 - 98
لگانا غیر ممکن ہے لبوںپر قفلِ خاموشی
زباں پر شوقِ گفتارِ مدینہ رقص کرتا ہے
ادب ملحوظِ خاطر ہے ، جھکاکر اپنی پیشانی
بزیر آبِ کہسار مدینہ رقص کرتا ہے
گلی کوچوں کے تنکے چن لیا کرتا ہوں پلکوں سے
بہر شام و سحر کارِ مدینہ رقص کرتا ہے
خزانے پاس ہوتے ہیں زر و سیم و جواہر کے
جہاں آنکھوں میں بازارِ مدینہ رقص کرتا ہے
عجب رہبرؔ پہ ہے کیفیتِ وجدانیت طاری
خوشی کے تحت رہوارِ مدینہ رقص کرتا ہے
 ٭ 
ہلتے ہوئے ہونٹوں پہ ہے تکرارِ محمدؐ
حالانکہ لبِ گور ہے بیمارِ محمدؐ
’لا ترفعوا اصوات‘ پہ غنچوں کی نظر ہے
کرتے ہیں دبی شکل میں گفتارِ محمدؐ
رہتی ہے پسِ مرگ بھی وا چشمِ تمنا
کیا حوصلہ ہے شاملِ دیدارِ محمدؐ
تعریف کے الفاظ ہیں غیروںکی زباںپر
انکار کی صورت میں ہے اقرارِ محمدؐ
پہنائے فضا ہو تو کمی آ نہیں سکتی
اس شان کا دربار ہے دربارِ محمدؐ
سو جان سے قرباں ہے محبت میںنبی کی
دنیا جو تھی کل درپئے آزارِ محمدؐ
سدرہ کی بلندی بھی قدم چوم رہی ہے
اللہ رے یہ رفعت کردارِ محمدؐ
بلبل بھی ہے رہبرؔ سفرِ شوق میںشامل
وہ طالبِ گل ، میں ہوں طلبگارِ محمدؐ
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter