Deobandi Books

کلیات رہبر

23 - 98
ہمہ تن آپ پہ قرباں ہے رسولِ عربی
صبح کا چاک گریباں ہے رسولِ عربی
شیفتۂ رحمت یزداں ہے رسولِ عربی
ہاتھ میں آپ کا داماںہے رسولِ عربی
جس کی فہرست مرتب نہیں کی جاسکتی
اس قدر آپ کا احساںہے رسولِ عربی
بادۂ حق کا یہ رہوارِ غزل خواں رہبرؔ
آپ کا تابع فرماںہے رسولِ عربی
 ٭ 
قلم کی میم کونامِ نبیؐ سے خاص نسبت ہے
اسی باعث مضامیں میں روانی ہے سلاست ہے
نمایاں آپ کی آئینۂ سیرت میں صورت ہے
سرِ محفل خموشی شرطِ آدابِ محبت ہے
نوازش ہے کرم ہے لطف ہے بخشش ہے شفقت ہے
حضورِ پاک کی مجھ پر عنایت ہی عنایت ہے
غمِ فرقت ہے چاہت ہے عقیدت ہے محبت ہے
بہر صورت مرے ہاتھوں میں دامانِ رسالت ہے
جنہیں ذکرِ شہِ لولاک میں حاصل فراست ہے
گلاب و عطر سے پہلے وضو کرنے کی عادت ہے
نزاکت ہے نفاست ہے ملاحت ہے لطافت ہے
عذارِ غنچہ و گل میں جمالِ روئے حضرتؐ ہے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter