Deobandi Books

کلیات رہبر

19 - 98
 ٭ 
یہ مری حیات کا فیصلہ، یہ ہے میرا حاصلِ جستجو
بخدا ہے ذاتِ پیمبری رُخِ حق کا آئینہ ہو بہو
مجھے پا کے شیفتۂ نبی بڑی قدر اہلِ چمن نے کی
گل و یاسمیں نے بصد خوشی کیے پیش ہدیۂ رنگ و بو
جو نگاہِ لطف ہو برملا مجھے پھر بھی چاہیے اور کیا
تراجلوہ اے شہِ انبیاء مرا مدعا، میری آرزو
وہ نفاستِ سخن و بیاں لبِ غنچہ سے تو ہے کچھ عیاں
ابھی عندلیب چمن کہاں تجھے وہ سلیقۂ گفتگو
یہ کمال پیکرِ نور کا کہ سر آج خم ہے غرور کا
کبھی تھا اگرچہ حضور کا تہ تیغ ظلم و ستم گلو
رہے گوشہ گیر دل و جگر ،ہو نگاہ روضۂ پاک پر
پسِ مرگ بھی مرا مستقر رہے سامنے، رہے روبرو
سفرِ مدینہ طیبہ ہے ادب کی راہ کا سلسلہ
ترا حق ہے رہبرؔ شیفتہ رہے عطریات سے باوضو
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter