Deobandi Books

کلیات رہبر

16 - 98
نہیں جلتی خدایا آگ دو دو ماہ تک گھر میں
مگر زیر نگیں شام و عراق و مصر و ایراں ہے
قلم کا رحمت للعٰلمیں تجویز فرمانا
نہایت ہی پسندیدہ سرِ قرطاسِ عنواں ہے
نبی کی سیرتِ اقدس سے ہے دنیا کو محرومی
حقیقت میںیہی آرائشِ عالم کا ساماں ہے
کریں گے پیش قدمی اشکِ گلگوں راہِ بطحا میں
نگاہِ منتطر دیرینہ وقفِ یاس و حرماں ہے
بفیضِ مصطفی دیکھا مری چشمِ بصیرت نے
خدا کے نور سے معمورۂ عالم چراغاں ہے
مسلسل جی کو ہوتا ہے زیارت کا شرف حاصل
وہی ہے تشنگی دیدار کی حسرت ہے، ارماںہے
ازل سے ہے زمانہ معترف صدیقِ اکبر کا
سپہرِ عالمِ انسانیت کا ماہِ تاباں ہے
جمائی دھاک ایسی عدل کی فاروقِ اعظم نے
قلم جنبش میں رعب و دبدبہ سے ہاتھ لرزاں ہے
مثالی شکل ہے اک عفتِ دامانِ مریم کی
ملقب شخصیت وہ، جامع آیاتِ قرآں ہے
شہنشاہِ شجاعت، شیر یزداں، فاتحِ خیبر
علی کا نام ِ نامی سو طریقوں سے نمایاں ہے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter