Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی شوال المکرم ۱۴۳۰ھ - اکتوبر ۲۰۰۹ء

ہ رسالہ

11 - 12
جامعہ علوم اسلامیہ کے استاذ مولانا مفتی محمد یٰسین چغرزئی کو صدمہ !
جامعہ علوم اسلامیہ کے استاذ مولانا مفتی محمد یٰسین چغرزئی کو صدمہ

گذشتہ ماہ ۸شعبان ۱۴۳۰ھ بمطابق ۳۱ جولائی ۲۰۰۹ء بروز جمعہ لی مارکیٹ کی کامل گلی کی ایک عمارت منہدم ہونے سے جہاں اور بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور کئی ایک معصوم افراد شہید ہو گئے ،وہاں جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاوٴن کراچی کے فاضل ،متخصص اور وفادار استاذ مولانا مفتی محمد یٰسین صاحب کو بھی گھر کے چھ افراد کی شہادت کے عظیم سانحہ سے دو چار ہو نا پڑا ۔انا لله وانا الیہ راجعون۔ان لله ما اخذا ولہ ما اعطیٰ وکل عندہ باجل مسمیٰ
تفصیلات کے مطابق مولانا مفتی محمد یٰسین صاحب کافی عرصے سے اس علاقہ کی جامع مسجد کھتری جونا مارکیٹ کے امام و خطیب چلے آرہے تھے، اس لئے ان کی رہا ئش بھی مسجد کے قریب کی کامل گلی کی اس عمارت میں تھی جس کو یہ سانحہ پیش آیا، چونکہ سانحہ کے وقت مولانا موصوف کے تمام گھر والے اپنے گھر میں تھے ، اس لئے سوائے ایک بیٹے کے جو حسن اتفاق سے اس وقت گھر سے باہر تھا۔تقریباً تمام اہل خانہ ملبے تلے دب گئے، جن میں سے مولانا موصوف کی اہلیہ، تین بیٹیاں ،ایک بیٹا اورایک برادر نسبتی موقع پر شہید ہوگئے ،جبکہ تین بچوں : دو بیٹیاں اور ایک بیٹا کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکالا گیا اور فوری طبی امداد ملنے پر ان کی جانیں بچ گئیں، فالحمدلله علی ذالک
بلا شبہ اس سانحہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردو س میں جگہ عطاء فرمائیں اور مولانا موصوف کو اس کا نعم البد ل عطا فرماکر صبر جمیل اور اس سانحہٴ فاجعہ کو سہارنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ آمین
ا س موقع پر جامعہ علوم اسلامیہ کے مدیر، نائب مدیراورتمام اساتذہ کرام نے نہایت گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کو اپنا ذاتی سانحہ اور صدمہ تصور کرتے ہوئے مولانا موصوف کو باور کرایا کہ ہم آپ کے اس دکھ ،در د اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماکر مولانا موصوف کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائیں۔قارئین بینات سے درخواست ہے کہ اپنے دعاوٴں میں مرحومین اور مولانا کو فراموش نہ فرمائیں۔ آمین
اشاعت ۲۰۰۹ ماہنامہ بینات , شوال المکرم:۱۴۳۰ھ - اکتوبر: ۲۰۰۹ء, جلد 72, شمارہ 10

    پچھلا مضمون: ارکان اسلام میں تحریف چند حقائق اور تو جہ طلب باتیں !
Flag Counter