Deobandi Books

حقانیت اسلام

ہم نوٹ :

8 - 26
سے رہتا ہے اور جو خدا کو بھولے ہوئے ہیں ان کی کھوپڑی عقل سے محروم ہے۔ لہٰذا دیکھ لو جتنی بڈھیاں ہیں وہ خود تو برقع میں ہیں اور اپنی جوان بیٹیوں کی نمایش کرتی ہوئی لے جارہی ہیں۔ اﷲ تعالیٰ عقلِ سلیم عطا فرمائے۔ مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے، سرو رِ عالم صلی ا ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو لڑکیاں اور عورتیں بے پردہ نکلتی ہیں ان پر بھی اﷲ کی لعنت ہے:
لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ2؎
اﷲ لعنت کرے اس پر جو (حرام کو مثلاً نامحرم لڑکی یا اَمرد کو ) دیکھتا ہے اور جو اپنے کو دِکھاتا ہے یا  دِکھاتی ہے۔یعنی منظور اور منظورات دونوں پر لعنت برستی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو تو مار رہا ہے اوردوسری عورتوں سے دل لگا رہا ہے۔
یاد رکھو! اﷲکی نافرمانی کے ساتھ چین کا تصور کرنے والا بین الاقوامی گدھا ہے کیوں کہ اﷲ تعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتے ہیں:
وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا3؎
جو میری نافرمانی کرتا ہے اس کی زندگی تلخ  کردی جاتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ اس حقیقت پر ایمان لانے کی توفیق دے اور مالک کو ناراض کر کے حرام لذتوں کی چوریوں اور کمینے پن سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
ابھی جو میر صاحب نے پڑھ کے سنایا کہ اﷲ کے راستے میں، گناہ سے بچنے میں یعنی اﷲ کی نافرمانی سے اپنے کو بچانے میں مثلاً بے پردہ عورتوں سے نظر بچانے وغیرہ جتنے بھی احکامِ شریعت ہیں انہیں بجا لانے میں اگر ایک ذرّہ غم دل کو پہنچ جائے تو سارے عالم کی خوشیوں سے اﷲ کے راستے کا وہ ذرّہ ٔ غم  اعلیٰ ہے     ؎
دامنِ فقر  میں  مرے  پنہاں  ہے  تاجِ   قیصری
ذرّۂ  درد  و  غم  ترا  دونوں  جہاں  سے   کم   نہیں
اگر اﷲ کے راستے میں ایک کانٹا چبھ جائے تو وہ سارے عالم کے پھولوں سے افضل ہے، اﷲ
_____________________________________________
2؎   کنزالعمال:338/7،(19162) ،فصل فی احکام الصلٰوۃ الخارجۃ،مؤسسۃ الرسالۃطٰہٰ: 124
Flag Counter