Deobandi Books

حقانیت اسلام

ہم نوٹ :

17 - 26
جو یہ کہتا تھا کہ تو بہ کرنے کے بعد اﷲ تعالیٰ پر معاف کر نا ضابطے سے لازم ہے۔ اس کا اﷲ نے جواب دیا کہ میں ضابطہ اور قانون سے توبہ نہیں قبول کرتا، شانِ رحمت سے قبول کرتا ہوں۔ اس لیے علامہ آلوسی السید محمود بغدادی رحمۃ ا ﷲ علیہ تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ تَوَّابٌ کے بعد فوراً رَحِیۡمٌ نازل کیا تاکہ اس فرقۂ ضالّہ اور گمراہ کا جواب ہوجائے حالاں کہ جب قرآنِ پاک نازل ہورہا تھا اُس وقت یہ فرقہ نہیں تھا مگر خدا کو تو علم ہے کہ کون کون سے فرقے پیدا ہوں گے، اس لیے میرا کلام قیامت تک کے لیے نازل ہورہا ہے، اس میں ہر گمراہ فرقے کا علاج موجود ہے لہٰذا الٓمّٓ سے اس فرقے کا علاج ہوگیا جو کہتا ہے کہ خالی قرآن رٹنے سے کیا ہوتا ہے، قرآنِ پاک سمجھ کر پڑھنے پر ہی نیکیاں ملیں گی، الٓمّٓ سے اس باطل عقیدے کا رد ہوگیا کیوں کہ الٓمّٓ کے معنیٰ کوئی نہیں جانتا، لیکن جب کوئی تلاوت کرے گا تو از روئے حدیث اس کو تیس نیکیاں مل جائیں گی۔
حقانیتِ اسلام کی عظیم الشان دلیل
جو آیت تلاوت کی تھی اب اس کی تفسیر کرتا ہوں۔ اﷲ سبحانہٗ و تعالیٰ ارشاد  فرماتے ہیں:غُلِبَتِ  الرُّوۡمُ روم کے لوگ مغلوب ہوگئے۔ رومیوں پر ایرانیوں کے غالب آنے کا یہ واقعہ قرآنِ پاک، اسلام، اﷲ تعالیٰ اور رسولِ خدا صلی اﷲ علیہ وسلم کی صداقت و حقانیت کا عظیم الشان واقعہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ خبر دے رہے ہیں غُلِبَتِ الرُّوْمُ اہلِ روم مغلوب ہوگئے، شکست کھا گئے اور اہلِ فارس جیت گئے۔ چوں کہ اہلِ روم عیسائی تھے، صاحبِ کتاب تھے چناں چہ مکہ شریف کے مسلمان چاہتے تھے کہ اہلِ کتاب جیت جائیں، اگرچہ وہ بھی کافر تھے مگر مسلمانوں سے نسبتاً قریب تھے، ان کے پاس آسمانی کتاب انجیل تو تھی، مگر کافر چاہ رہے تھے کہ اہلِ فارس جیت جائیں کیوں کہ وہ مشرک تھے، آگ کو پوجنے والے تھے۔ چناں چہ جب رومی شکست کھاگئے تو مشرکین نے خوشیاں منائیں اور مسلمانوں کو طعنہ دیا لیکن اﷲ تعالیٰ نے ان کے طعنے کا جواب عطا فرمایا کہ یہ شکست چند دن کے لیے ہے، جلد ہی میں رومیوں کو پھر غالب کردوں گا ۔
غُلِبَتِ  الرُّوۡمُ فِیۡۤ اَدۡنَی الۡاَرۡضِ وَ ہُمۡ مِّنۡۢ  بَعۡدِ غَلَبِہِمۡ سَیَغۡلِبُوۡنَ 
Flag Counter