Deobandi Books

حقانیت اسلام

ہم نوٹ :

14 - 26
کے مغضوب اور نافرمانوں کی شکل مت اختیار کرو، داڑھی منڈانا چوبیس گھنٹے کا گناہ ہے، نماز میں کھڑے ہو، نافرمانی کی حالت میں ہو، سو ر ہے ہو نافرمانی کی حالت میں ہو اور داڑھی رکھنے سے روزانہ کی مصیبت سے بھی چھوٹ جاؤ گے، روزانہ شیو کرنا، ایک کوٹ، ڈبل کوٹ اور آخر میں کھونٹی اُکھاڑ کوٹ۔ الحمد ﷲ! اس مجمع میں بہت سے لوگوں نے داڑھی رکھ لی ہے، اگر کسی کو بھی داڑھی رکھنے کے بعد ندامت ہوئی ہو تو مجھے بتاؤ، جنہوں نے میری گزارش پر داڑھی رکھ لی آج وہ خوشیاں منارہے ہیں۔
حق تعالیٰ کی غیر محدود رحمت
گناہوں کی معافی مانگنے والا ایسا ہے جیسے اس سے خطا ہوئی ہی نہیں ۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہٗ5؎
جس نے معافی مانگ لی گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں، ایسے ہی جو داڑھی رکھ لے اور توبہ کر لے تو گویا اس نے کبھی داڑھی منڈائی ہی نہیں۔
سبحان اﷲ! کتنا بڑا انعام ہے، کیا کریم مالک ہے۔ اگر کسی کے ایک کروڑ گناہ بھی ہیں وہ ایک دفعہ کہہ دے کہ یا اﷲ! مجھے معاف کر دے اب آیندہ ایسی حرکت نہیں کروں گا تو اﷲ تعالیٰ سب معاف فرمادیتے ہیں، اﷲ کی رحمت کا سمندر عظیم الشان ہے۔ اگر کراچی کے سمندر پر ایک چڑیا آئے اور چونچ میں چند قطرے پانی لے لے تو سمندر میں کوئی کمی ہوگی؟ اسی طرح ہمارے گناہوں کو معاف کرنے پر اﷲ کی رحمت کا جو نزول ہوگا اس سے اﷲ کی رحمت کے سمندر میں اتنی کمی بھی نہیں ہوگی۔اسی لیے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے سکھایا:
یَا مَنْ لَّا تَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ وَلَا تُنْقَصُہُ الْمَغْفِرَۃُ فَھَبْ لِیْ
    مَالَا یُنْقِصُکَ وَاغْفِرْلِیْ مَا لَا یَضُرُّکَ6؎
_____________________________________________
5؎  سنن ابن ماجہ:450 ،باب ذکر التوبۃ، المکتبۃ الرحمانیۃشعب الایمان للبیہقی:5/465(7305)،ہذادعاءابی بکرالساسی،فصل فی قراءۃالقراٰن بالتفخیم والاعراب، دارالکتب العلمیۃ،بیروت
Flag Counter