Deobandi Books

حقانیت اسلام

ہم نوٹ :

20 - 26
حسن    کا     انتظام     ہوتا    ہے
عشق کا   یوں  ہی  نام  ہوتا   ہے
آج یہ واقعہ میں نے اس لیے بیان کیاکہ یہ سورت مسلمانوں کے ایمان و یقین بڑھانے کا زبردست ذریعہ ہے۔ آپ دیکھیں کہ حضرت صدیقِ اکبر کو کلام اﷲ کی صداقت اور اسلام کی حقانیت پر کیسا یقین تھا کہ شرط بھی لگا دی کہ ضرور تین سال سے لے کر نو سال کے عرصے میں رومی جیتیں گے، قرآن کیسے غلط ہوجائے گا۔ 
تو دوستو! اس زمانے میں اسی چیز کی فکر کرلو کہ جو عمرہ کرنے جانے والے ہیں اگر مکہ شریف میں کوئی عورت سامنے اچانک نظر آجائے تو فوراً نظر نیچی کر کے کہو کہ یااﷲ! مکہ شریف میں، تیرے شہر میں، یہ عورت تیری مہمان ہے لہٰذا یہ میری ماں سے زیادہ معزز ہے، اپنے نفس سے کہو کہ مکہ جانے والی خواتین جو حج و عمرہ کرنے جاتی ہیں میری ماں سے زیادہ محترم ہیں، خدا محترم ہے لہٰذ اس کا مہمان بھی محترم ہے خواہ عورت ہو یا مرد ہو۔ اور مطاف کے قریب نہ بیٹھو کیوں کہ طواف میں لڑکیاں بھی ہوتی ہیں اور مرد بھی لہٰذا مطاف سے تھوڑا فاصلے سے بیٹھو تا کہ نظر کے زاویے میں کوئی حسن آئے ہی نہیں، قریب بیٹھنے میں اندیشہ ہے کہ نظر اِدھر اُدھر پڑجائے اور حرام کی مرتکب ہوجائے۔ اور جب مدینے شریف جاؤ تو وہاں بھی کوئی عورت سامنے آئے، مصر کی، انڈونیشیا کی، اُردن کی کوئی گزر جائے تو فوراً نظر بچا کر یہی کہو کہ اے اﷲ!یہ مدینے پاک کی مہمان ہے، اس کو ڈبل عزت حاصل ہے کہ اے اﷲ!یہ تیری بھی مہمان ہے اور تیرے رسول کی بھی مہمان ہے کیوں کہ مدینہ شریف اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کا شہر ہے۔ بس پھر دیکھو کیسا عمرہ ادا ہوتا ہے اور کیسا نور عطا ہوتا ہے،  حلاوتِ ایمانی سے دل بھر جائے گا۔ ان شاء اﷲ تعالیٰ۔
جنہوں نے پرچے دیے ہیں اور جن لوگوں کے دل میں جو حاجت ہے سب لوگ نیت کرلو کہ ان پرچوں میں جو حاجتیں ہیں اور ہم سب کے دل میں جتنی بھی نیک مرادیں ہیں اﷲ اپنی رحمت سے سب پورا فرما دے اور جس کو جو پریشانی، جو غم ہے خواہ روحانی بیماری ہو یا جسمانی         اﷲ تعالیٰ سب کو شفا دے د ے، جسمانی بیماری کو بھی شفا دے دے اور روحانی بیماری کو بھی شفا دے
Flag Counter