Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جنوری 2010

ہ رسالہ

4 - 15
خاص ہم پر ہے رب کا کرم مرشدی
ایف جے،وائی(January 22, 2010)

جناب شاہین اقبال اثر

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلة یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

جب بھی خدمت میں آتے ہیں ہم مرشدی
محو ہوتے ہیں رنج و الم مرشدی
میرا سر، آپ کا ہو قدم مرشدی
یوں نکل جائے عاشق کا دم مرشدی
آپ قطبِ زماں آپ غوثِ جہاں
آپ شیخ العرب والعجم مرشدی
آپ سا پیرو مرشد ہمیں مل گیا
خاص ہم پر ہے رب کا کرم مرشدی
ہے ہمارے لئے مشعلِ راہِ حق
آپ کا ہر نشانِ قدم مرشدی
دل میں رحمت کی برسات ہے مستقل
جب ہی رکھتے ہیں آنکھوں کو نم مرشدی
آپ کا فیض بارش کی مانندہے
از کراچی تا کوئے حرم مرشدی
آپ کی دید مانندِ عیدِ سعید
آپ کی بزم رشکِ ارم مرشدی
جیسے دنیا میں رکھی ہے لاج آپ نے
روزِ محشربھی رکھنا بھرم مرشدی
ہم سے تشنہ لبوں کے بھی بن جائیں کام
آپ کردیں جو نظرِ کرم مرشدی
ایک دوجے کو لازم و ملزوم ہیں
آپ کی مدح میرا قلم مرشدی
Flag Counter