Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جنوری 2010

ہ رسالہ

3 - 15
منزلیں نہیں ملتیں صرف آہ ونالہ سے
ایف جے،وائی(January 22, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

جب میں بات کرتا ہوں آپ کے حوالے سے
میرے گرد رہتے ہیں روشنی کے ہالے سے

شب پرست تھے جتنے موت مرگئے اپنی
تیرگی چمک اٹھی آپ کے اجالے سے

رہنما اشاروں پر یاں سفر ضروری ہے
منزلیں نہیں ملتیں صرف آہ و نالے سے

اس چمن کو سینچا ہے اپنے خوں سے آقاﷺ نے
پھول بھی انوکھے ہیں خار بھی نرالے سے

راستے میں آقاﷺ کے سدِ راہِ منزل کی
حیثیت نہیں بڑھ کر مکڑیوں کے جالے سے

خار گل صفت بن کر راستے سجاتے ہیں
پاﺅں میں مرے تائب کیا پڑیں گے چھالے سے
Flag Counter