Deobandi Books

منزل قرب الہی کا قریب ترین راستہ

ہم نوٹ :

18 - 18
اس وعظ کا تعارف
جس طرح دنیا میں رہنے کے لیے یہاں مختلف ممالک کی کرنسی ہوتی ہیں جو اپنی قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ اسی طرح آخرت کی سب سے قیمتی کرنسی اللہ تعالیٰ کی محبت اور قرب ہے جو بندہ دنیا میں حاصل کرتا ہے۔ یہ کرنسی حاصل کیے بغیر جو دنیا سے چلا گیا اس کی محرومی کا کسی صورت ازالہ نہیں ہوسکتا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات لامحدود ہے اسی طرح ان کو حاصل کرنے کا راستہ بھی لامحدو د اور طویل ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی یہ محبت اور قرب کیسے حاصل ہو؟ 
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’منزلِ قرب الٰہی کا قریب ترین راستہ‘‘ میں اللہ کو حاصل کرنے کے مختصر راستے اور ان راستوں کو تیزی سے طے کرنے کے آداب اور طریقے بیان فرمائے ہیں۔ حضرت والا نے قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں اللہ تک پہنچنے کے مختصر راستہ کی جس طرح تشریح فرمائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو بیان کرنے کے لیے حضرت والا کوخاص مقام عطا فرمایا تھا۔
Flag Counter