Deobandi Books

کلیات رہبر

92 - 98
 ٭ 
برباد ہو جل جائے نشیمن چھوٹے
تفریح میسر نہ ہو گلشن چھوٹے
پروا نہیں ہو جسم سے گردن بھی جدا
پیغمبرِ اعظم کا نہ دامن چھوٹے
 ٭ 
اوہامِ جنوں خیز کا خاصا درجہ
ہے قعرِ مذلت بہت اونچا درجہ
ایسانہیں ہرگز تو بتاؤ کیوں کر
خود ساختہ بت پائے خدا کا درجہ
 ٭ 
عورت نہیں بچے نہیں تنہائی ہے
عسرت نے نہ جانے کی قسم کھائی ہے
برباد ہوئے خوب تو سوجھی دل کو
شہرت کی ہوس باعثِ رسوائی ہے
 ٭ 
ناقد رہے غفلت میں ہے احساس نہیں
مذہب کا جسے درد نہیں پاس نہیں
اس گل کے مشابہ اسے سمجھو جس میں
رعنائی و رنگت نہیں، بو باس نہیں
 ٭ 
مطلوب ہے شہرت تو اُبھرنا سیکھے
ہر راہِ مصائب سے گزرنا سیکھے
دیتا ہے یہی زندۂ جاوید سبق
انسان کو جینا ہے تو مرنا سیکھے
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter