Deobandi Books

کلیات رہبر

9 - 98
	رہبرؔ صاحب کا کلام ان کی دستیاب بیاضوں سے منتخب کرکے ’’کلیاتِ رہبرؔ‘‘ کے نام سے اربابِ سخن کی خدمت میں پیش کیاجا رہاہے، اس طرح ان کا کلام چمن در چمن پہنچ کران کی پیشین گوئی کی تکمیل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جیسا کہ ایک شعر میں کہتے ہیں   ؎
ہر انجمن کرے گی میرا ذکر بعد مرگ
پاؤگے نغمہ ریز چمن در چمن مجھے
	 صاحب ِ کلام کس حد تک کامیاب ہیںاس کا فیصلہ اربابِ شعر و سخن پر چھوڑا جارہاہے، ہاتھ کنگن کو آرسی کیا،ویسے رہبرؔ صاحب اس بات کے قائل تھے کہ ’’ایک ہی کامیاب غزل جسے دوام حاصل ہو بہتر ہے اس ضخیم دیوان سے جو ردّی کی ٹوکری میں جگہ پائے‘‘، یقین ہے کہ بزمِ شعر و سخن میں اس کلیات کو ضرور پزیرائی حاصل ہوگی۔
	اخیر میں اپنے ماموں زاد بھائی اور رہبرؔ صاحب کے پوتے ابوذر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے دادا کی دو بیاضیں میرے حوالہ کیں، نیز رہبرؔ صاحب کے دو خصوصی شاگردوں غلام رسول شوقؔ اور ارشاد احمد ارشدؔ کا رہین منت ہوں جنہوں نے منتخب کلام پرنظر ڈالی، اور اپنے والد ِ محترم مولانا حفظ الرحمن ندوی مدنی( استاد جامعۃ الہدایۃ، جے پور) کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں جن کی رہنمائی و حوصلہ افزائی شروع سے اخیر تک شاملِ حال رہی۔فجزاہم اللّٰہ خیراً۔
عبد الہادی اعظمی ندوی
ابراہیم پور، ضلع اعظم گڑھ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter