Deobandi Books

کلیات رہبر

82 - 98
اس کی ہے موسیقیت اہلِ قلم کی زندگی
شاعر و فنکار کی نبضِ رواں اردو زباں
تازگی بخشِ جنوں نکہت نوازِ مستقل
حسنِ فطرت کی بہارِ بے خزاں اردو زباں
جادہ پیمائے حقیقت کی رفیقِ رہگزر
منزلِ عرفاں کی رہبرؔ سارباں اردو زباں
 ٭ 
ہر جنبش لب سے صادر ہو پاکیزہ کلام الا اللہ
آجائے بروکار اگر تحریک پیام الا اللہ
آباد رہیں گے مے خانے پیتے ہی رہیں گے دیوانے
گردش ہی میں رہتی دنیا تک رہ جائے گا جام الا اللہ
منشائے الہی تھا کہ اسے محفوظ بہر حالت رکھے
دل بندۂ مومن کا ٹھہرا مخصوص مقام الا اللہ
انسان سے نفرت کیا جانیں مومن ہیں شرارت کیا جانیں
ہم جان کاسودا کرتے ہیں البتہ بنام الا اللہ
خاشاک نہ جان اے عصر رواں الحاد پرستی کے طوفاں
نادان کتاب ہستی پر ہے ثبت دوام الا اللہ
ہم اس کی اشاعت میں رہبرؔ کرتے تھے کبھی دن رات سفر
ہر صبح تھی صبح الا اللہ ہر شام تھی شام الا اللہ
 ٭ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter