Deobandi Books

کلیات رہبر

78 - 98
حسرت دیدار ، شوق جلوہ ، ذوق جستجو 
ایک عالم آرزوؤں کا حصار دل میں ہے 
مرد مومن ہوں سر مو بھی تغیر کیا سبب 
ہے وہی سب کچھ زباں پر ہو بہو جو دل میں ہے 
عشق ہے باہم ہوا کرتی ہے دل کو دل سے راہ 
ان کے دل میں بھی وہی ہو گا جو میرے دل میں ہے 
حوصلہ پینے کا مجھ سے پیر میخانہ نہ پوچھ 
آسماں میں بھی نہیں وسعت جو میرے دل میں ہے 
شمع پروانوں کو درس زندگی دیتی رہی 
ہم یہی سمجھے کہ بس اک روشنی محفل میں ہے 
عرض میں نے ہی نہ کی کچھ تو یہ ہے میری خطا
وہ تو کہتے رہے فرمایئے کیا دل میں ہے 
ہمکنار آشیاں ہے پھر نظر صیاد کی 
ہم صفیرو ! پھر چمن کی زندگی مشکل ہے 
ہیں اسی شے کے مطابق آگے پیچھے کارواں 
حوصلہ جتنا جسے رہبر رہ منزل میں ہے 
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter