Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی ربیع الثانی ۱۴۳۲ھ -اپریل ۲۰۱۱ء

ہ رسالہ

8 - 8
نقدونظر !
نقدونظر
نوٹ
(تبصرے کے لیے ہرکتاب کےدونسخوں کاآنا ضروری ہے)
ظہور مہدی وفتنہٴ دج.ال کب اور کیسے؟
مولانا بشیر احمد حامد حصاری، صفحات:۱۶۲، قیمت: ۱۶۰ روپے، ناشر: مکتبة الفیض ۵/ غزنی اسٹریٹ اردو بازار، لاہور۔
مولانا بشیر احمد حامد حصاری دامت برکاتہم محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری قدس سرہ کے تلمیذ اور شاگرد رشید ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کو تصنیف وتالیف کا بہت عمدہ اور نفیس ذوق عطا فرمایا ہے، جس مسئلہ پر قلم اٹھاتے ہیں، اس کا خوب حق ادا کرتے ہیں۔ آپ کے کئی مضامین ماہنامہ بینات کی زینت بن چکے ہیں۔
زیر تبصرہ کتاب ”ظہور مہدی وفتنہٴ دجال کب اور کیسے“ موصوف کی نئی تالیف ہے، جس میں آپ نے کئی کتابوں سے استفادہ کے بعد یہ کتاب مرتب کی ہے۔ امید ہے اربابِ ذوق اس کی قدردانی فرمائیں گے۔
اے ایمان والو!
افادات: حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی بلند شہری، صفحات: ۴۲۲ عام قیمت: ۲۰۰ روپے زمزم پبلشرز شاہ زیب سینٹر نزد مقدس مسجد اردو بازار، کراچی۔
زیر تبصرہ کتاب میں قرآن کریم کی ان نوے (۹۰) آیات کی تفسیر ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مؤمن بندوں کو اہل ایمان کا خطاب دے کر خصوصی ہدایات فرمائی ہیں۔ ان نوے آیات کی تفسیر حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی  کی مرتب کردہ تفسیر” انوار البیان فی کشف اسرار البیان،، سے ماخوذ ہے، جسے حضرت مولانا سعد محمد راشد نے جمع وترتیب دی ہے۔ کتاب کیا ہے؟ دریا بکوزہ کا مصداق ہے۔
اللہ تبارک وتعالیٰ مرتب اور ناشر حضرات کی اس سعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازیں۔ آمین
اشاعت ۲۰۱۱ ماہنامہ بینات , ربیع الثانی:۱۴۳۲ھ -اپریل: ۲۰۱۱ء, جلد 74, شمارہ 
Flag Counter