Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی ربیع الاول۱۴۲۷ھ اپریل۲۰۰۶ء

ہ رسالہ

5 - 11
جامعہ کے نصاب تعلیم میں ایک مفید اضافہ
جامعہ کے نصاب تعلیم میں ایک مفید اضافہ

آنحضرت ا کی سیرت طیبہ‘ اسلامی تاریخ اور اصلاح وتربیت جیسے موضوعات کی اہمیت وافادیت کسی سے پوشیدہ نہیں‘ ”درس نظامی“ کے طلبہ وطالبات کے علاوہ ہر پڑھا لکھا مسلمان اپنے ذوق وشوق کے باعث ان مضامین سے لگاؤ رکھتا ہے‘ ان کے مطالعہ سے دلوں کو منور کرنا چاہتاہے اور ان موضوعات کی دلچسپ ومفید کتابوں کی جستجو اور تلاش میں لگارہتا ہے‘ اسی بناپریہ موضوعات ہمارے ”مدارس عربیہ“ میں ہمیشہ سے کسی نہ کسی اندازسے نصاب کا حصہ رہے ہیں۔ جامعہ کے اساتذہ نے شدت سے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ ان موضوعات سے اپنے طلبہ کو باضابطہ طور پرروشناس اور واقف کرایا جائے‘ چنانچہ ان کے لئے لازمی قرار دیا گیا کہ وہ غیر درسی اوقات میں ان موضوعات کا مطالعہ کریں۔ جامعہ کی مجلس ِ تعلیمی نے غور وخوض کے بعد ان موضوعات کی چند منتخب کتابوں پر مشتمل ایک آزمائشی نصاب تجویز فرمایا‘ جسے عملاً درس نظامی کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوے ان مضامین کا مقررہ درجات میں باقاعدہ سہ ماہی امتحان لیا گیا‘ یہ مرحلہ چونکہ تجرباتی تھا، اس لئے مذکورہ مضامین کا پرچہ ،سہ ماہی امتحان کے دوسرے پرچوں کے ایک ہفتہ بعد رکھا گیا‘ الحمد للہ! یہ بہت کامیاب اور مفید تجربہ ثابت ہوا‘ اور ان شاء الله اس نصاب میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ یہ غیر حتمی نصاب ہے ،اس لئے اس بابت مزید مشورے اور تجاویز بھی سامنے آسکتی ہیں ، جن کی روشنی میں اس سلسلہ کو مفید سے مفیدتر بنانا ہماری آرزو ؤں میں شامل ہے۔ ہماری یہ خواہش ہے کہ ملک کے دیگر مدارس بھی اگر اس طرف توجہ فرمائیں اور اپنی صواب دید پر باہمی مشاورت سے اس نصاب کو لازمی مضامین کے درجہ میں درسی نصاب کا حصہ بنادیں تو انشاء اللہ! بہت مفید ہوگا۔ بعض احباب کی خواہش پر جامعہ کا مرتب کردہ نصاب شامل اشاعت ہے جو کہ درج ذیل کتب پر مشتمل ہے:
درجہ ثانیہ : سیرت رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم ( علی میاں ندوی رحمہ الله)
سہ ماہی کا نصاب : از ابتداء تا واقعہ ہجر ت مکمل
ششماہی کا نصاب : کتاب کا بقیہ حصہ آخر تک
درجہ ثالثہ: دروس التاریخ الاسلامی ج۔۱ ( الشیخ محی الدین الخیاط )
سہ ماہی کا نصاب : از ابتداء تا اختتام الدرس الثالث
ششماہی کا نصاب : الدرس الرابع تا اختتام الدرس التاسع
سالانہ کا نصاب : الدرس الثامن تا اختتام الجزء الاول
درجہ رابعہ : حیات المسلمین ( حضرت تھانوی رحمہ الله )
سہ ماہی کا نصاب : از ابتدا تاروح سیزدہم مکمل
ششماہی کا نصاب : روح چہاردہم تا آخر کتاب
درجہ خامسہ : التاریخ الاسلامی (ابراہیم الشریقی )
سہ ماہی کا نصاب : از ابتداء تا نھایة فصل ثانی ص ۵۲
ششماہی کا نصاب : الفصل الثالث ص ۵۳ تا نھایة الفصل الثامن ص ۱۷۸
سالانہ کا نصاب : الفصل التاسع ص ۱۸۱ تا نھایة الکتاب
درجہ سادسہ : النظرات (الجزء الاول ) ( مصطفی لطفی منفلوطی )
سہ ماہی کا نصاب : از ابتداء الصدق والکذب مکمل
ششماہی کا نصاب : کتاب کا بقیہ حصہ آخر تک
درجہ سابعہ: سیرت مصطفی صلی الله علیہ وسلم (مولانا محمد ادریس کاندھلوی )
سہ ماہی کا نصاب : جلد اول مکمل
ششماہی کا نصاب : جلد دوم مکمل
سالانہ کا نصاب : جلد سوم مکمل
درجہ ثامنہ : المہند علی المفند و اختلاف امت صراط مستقیم
سہ ماہی کا نصاب : المہند علی المفند مکمل
ششماہی کا نصاب : اختلاف امت اور صراط مستقیم مکمل
اشاعت ۲۰۰۶ ماہنامہ بینات, ربیع الاول۱۴۲۷ھ اپریل۲۰۰۶ء, جلد 69, شمارہ 3

    پچھلا مضمون: اتباع سنت جنت میں داخلہ کی ضمانت
Flag Counter