Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی ربیع الاول۱۴۲۷ھ اپریل۲۰۰۶ء

ہ رسالہ

11 - 11
نقدونظر
تبصرے کے لیے ہر کتاب کے دونسخوں کا آنا ضروری ہے
(ادارہ)

لمعات الذہب فی شرح مختارات الادب:
عتیق الرحمن سیف کوٹ ادوی‘ صفحات:۳۷۶‘ قیمت:درج نہیں ‘ پتہ: ایچ ایم سعید کمپنی‘ ادب منزل پاکستان چوک ‘ کراچی۔
ہرزبان میں مہارت ورسوخ اور کمال حاصل کرنے کے لئے اس کی لغت وادب کی تعلیم اور اس میں رسوخ کی اشد ضرورت ہوتی ہے‘ اس لئے ہرزبان کی لغت وادب اس کا اصل سرمایہ ہوتاہے۔ جولوگ کسی زبان کی لغت‘ اصطلاحات‘ محاورات‘ الفاظ وکلمات‘ ان کے مادہ اشتقاق اور صرفی ونحوی تحقیقات سے نا آشنا ہوں‘ وہ نہ صرف اس زبان کی فصاحت وبلاغت کی لذت وچاشنی سے محروم رہتے ہیں‘ بلکہ اس کے معنی ومفہوم کی فہم وادراک سے بھی محروم رہتے ہیں۔ مدارس عربیہ کے نظام ونصاب کا مقصد ومحور چونکہ قرآن وسنت اور دین شریعت کی فہم وتفہیم اور اخذ واستفادہ ہے اور درس نظامی عربی زبانی میں ہے‘ اس لئے اس کا فہم بھی لغت عربی میں مہارت پر موقوف ہے اور عربی زبان میں مہارت‘ عربی ادب پر موقوف ہے‘ اس لئے درس نظامی میں دوسرے فنون کے ساتھ ساتھ ادب عربی اور لغت عربی کو بطور خاص اہمیت حاصل ہے ‘ پرانے علمأ نے اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مقامات حریری کو نصاب میں شامل کیا تھا‘ مگر اکابر علمأ فرماتے ہیں کہ طلبہ وقارئین پر کتاب کے مصنف کی دینی‘ فکری اور عملی کیفیات کا گہرا اثر ہوتا ہے‘ چونکہ صاحب مقامات ایک خالص دنیادار عربی دان تھا تو اس کی کتاب کی تعلیم وتدریس سے طلبہ کی عملی زندگی پر وہ اثرات مرتب نہیں ہوتے تھے جو ہونے چاہئے تھے‘ اس لئے اربابِ وفاق نے وقت کے ولی کامل اور سلسلہ رائے پور کے گل سرسبدحضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کی مایہ ناز کتاب مختارات الادب کو شامل نصاب فرمایا‘ چونکہ اس کتاب کاکوئی اردو ترجمہ اور اس میں درج نکات کا کوئی راہ نما نہ تھا‘ اس لئے ابتدائی اساتذہ اور طلبہ کے لئے بے حد مشکلات تھیں‘ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے جناب مولانا مفتی عتیق الرحمن صاحب کو جنہوں نے مختارات کو اردو کے قالب میں ڈھال کر طلبہ اور علمأ پر احسان فرمایاہے‘ کتاب کا تعارف خود کتاب ہے۔ اسی طرح ارباب ایچ ایم سعید کمپنی کے مالکان اس خزانہٴ عامرہ کو منصہ شہود پرلانے میں مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اشاعت ۲۰۰۶ ماہنامہ بینات, ربیع الاول۱۴۲۷ھ اپریل۲۰۰۶ء, جلد 69, شمارہ 
Flag Counter