Deobandi Books

ماہنامہ الابرار مارچ 2010

ہ رسالہ

4 - 15
کم عقل کو ملتی ہی نہیں عشق کی توفیق
ایف جے،وائی(March 17, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلة یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

بابا کی جو کشتی میں ہے ساحل کے لیے ہے
رہبر سے محبت ہے تو منزل کے لیے ہے

وہ جس نے محبت کی تڑپ ہم کو عطا کی
بس ہم کو تڑپ اک اسی بسمل کے لیے ہے

وہ دل کہ جہاں خالقِ دل بستے ہیں آکر
آنکھوں کی حفاظت تو اسی دل کے لیے ہے

کم عقل کو ملتی ہی نہیں عشق کی توفیق
یہ عشق رہ حق ہے جو عاقل کے لیے ہے
Flag Counter