Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اکتوبر 2009

ہ رسالہ

4 - 12
باخدا سے ملیں گے آج ہی ہم
ایف جے،وائی(October 11, 2009)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلة یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

راز خوشیوں کا ہم جو پالیں گے
عید کے دن بھی غم اٹھالیں گے

عشرتیں دیکھتی رہیں گی ہمیں
خونِ حسرت سے ہم نہالیں گے

اہلِ دل راز داں ہیں خوشیوں کے لیے
راز دانوں سے دل ملالیں گے

مسئلہ دل کا ہے سو دل کے لیے
غیر سے ہم نگہ کو بچالیں گے

بُت مزین ہیں آج سڑکوں پر
اپنی پلکوں کو ہم جھکالیں گے

گھر میں آئے گی گر کزن کوئی
زن سے اپنی نظر ہٹالیں گے

ان سے برقع سنبھل نہ پائے گا
اپنی دستار ہم سنبھالیں گے

باخدا سے ملیں گے آج ہی ہم
آج ہی اُن سے ہم حیا لیں گے

سب گناہوں سے ہوکے تائب ہم
رب کی رحمت کا آسرا لیں گے
Flag Counter