Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اکتوبر 2009

ہ رسالہ

3 - 12
خدا کے محبوب کا محب بھی حبیب پروردگار ہوگا
ایف جے،وائی(October 11, 2009)

جناب شاہین اقبال اثر

نبیﷺ کی سنت کو ترک کرنا اسے طبیعت پہ بار ہوگا
جسے نبوت سے پیار ہوگا نبیﷺکی سنت سے پیار ہوگا
نبیﷺ کے اسوہ پہ جو چلے گا وہ خار میں گلعذار ہوگا
نبیﷺ کے رستے سے جو ہٹے گا وہ دونوں عالم میں خوار ہوگا

نبیﷺ کی الفت کا گر ہے دعویٰ نبیﷺ کی صورت میں تو بھی آجا
نبیﷺ کی الفت ہو جس کے دل میں نبیﷺ کا وہ پیروکار ہوگا
نبیﷺ کا جو بھی بنے گا عاشق اور اپنے دعوے میں ہوگا صادق
نبیﷺ کی اک اک ادا پہ ہردم وہ جان و دل سے نثار ہوگا

جو شرک و بدعت سے دور ہوں گے، جو اہلِ فہم و شعور ہوں گے
نبیﷺ کی سنت کو عام کرنا جہاں میں ان کا شعار ہوگا
نبیﷺ کی خاطر سجی ہے جنت نبیﷺ کے ربتے کی بات ہی کیا
نبی ﷺ کے گلشن کا خوشہ چیں بھی خزاں میں رشکِ بہار ہوگا

طریقِ اغیار کے مسافر سکونِ دل سے رہیں گے قاصر
جو رخ کو سوئے حبیب کرلیں انہی کو حاصل قرار ہوگا
خدا کے محبوب کی محبت اثر ہے حُبِّ خدا کا زینہ
خدا کے محبوب کا محب بھی حبیبِ پروردگار ہوگا
Flag Counter