Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اکتوبر 2009

ہ رسالہ

11 - 12
خانقاہ اور جامعہ کے شب و روز
ایف جے،وائی(October 11, 2009)

مفتی ارشاد اعظم صاحب
ماظم تعلیمات جامعہ اشرف المدارس کراچی

دورہ تجوید و لغة عربیہ کی اختتامی تقریب
جامعہ اشرف المدارس میں ۰۱شعبان المعظم ۰۳۴۱ھ سے شروع ہونے والا دورہ تجوید اور لغة عربیہ ایک ماہ جاری رہنے کے بعد بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب جامعہ میں قائم جدید علوم کے ادارے المظہر انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں اس دورے کے نگران اساتذہ کرام و طلباءکے علاوہ جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اور جامعہ دارالعلوم کے شعبہ عربی کے استاذ حضرت مولانا حسین قاسم صاحب دامت برکاتہم (جوعارف باﷲ شیخ العرب والعجم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی صحبت میں رہنے کے لیے خانقاہ امدادیہ گلشن اقبال میں قیام پذیر ہیں) نے بھی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں اس دورے میں حصہ لینے والے طلباءکرام نے قرا ت قرآن اور عربی میں تکلم کا جو شاندار مظاہرہ کیا اس سے تمام حاضرین بہت محظوظ ہوئے سب سے پہلے قرا ت ہوئی اور اس کے بعد عربی میں نعت شریف پڑھی گئی بعد ازاں طلباءنے عربی میں مکالمہ اور تقاریر پیش کیں کمپئیرنگ کے فرائض بھی دورے میںشریک ایک طالبعلم عبید الرحمن زبیری نے انجام دیئے جنہوں نے حیرت انگیز طور پر بڑے اعتماد کے ساتھ عربی میں کمپیئرنگ کی اس موقع پر مہتمم جامعہ حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب اور حضرت مولانا حسین قاسم صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔ دورے میں شرکت کرنے والے طلباءمیں اسناد اور انعامی رقوم جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب صاحب نے تقسیم فرمائیں۔ انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں عربی زبان کی ترویج کے عزم کا اظہار فرمایا مگر ساتھ ہی اس بات پر متنبہ بھی فرمایا کہ عربی میں مہارت اس وقت مفید ہے جب تزکیہ نفس بھی حاصل ہو اور کسی اﷲ والے سے اصلاح باطن کے لیے رابطہ رکھا جائے۔ اس صورت میں عربی میں مہارت ذریعہ معرفت ہے۔ بہرکیف یہ دورہ بہت سے فوائد اور ترقیات کا حامل رہا۔
تقریب تکمیل حفظ قرآن
جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہر کی جامع مسجد میں گذشتہ دونوں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ اشرف المدارس کے شعبہ حفظ قرآن مکمل کرنے والے خوش نصیب حفاظ قرآن میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کی صدارت جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم مظہر صاحب نے کی اس تقریب میں حفاظ کرام ان کے اساتذہ اور سرپرست حضرات کے علاوہ برطانیہ اور ماریشس سے تشریف لائے ہوئے مہمان حضرات ( جو عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں) نے بھی شرکت کی اور بالترتیب انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں خطاب کیا۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کامیاب ہونے والے حفاظ کو قرآن کے علوم کے لیے بھی قبول فرمائیں اور عمل کی توفیق اور ہمت سے بھی نوازیں، آمین۔
خانقاہ میں رمضان المبارک کے انوارات
احقر سے ایک مرتبہ حضرت مولانا مفتی محمد شاہد صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت شیخ الحدیث مولانازکریا رحمة اﷲ علیہ) نے فرمایا تھا کہ خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال اس وقت دنیا کی واحد خانقاہ ہے جو پوری طرح آباد ہے۔ رمضان المبارک میں خانقاہ کی پُرنور فضا کو دیکھ کر حضرت مفتی شاہد صاحب دامت برکاتہم سے سنی ہوئی یہ بات بار بار یاد آتی ہے۔ الحمدﷲ اس وقت علماءو صلحاءکا جو رجوع عارف باﷲ شیخ العرب والعجم مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی طرف ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ان سطور کے لکھے جانے تک خانقاہ میں برطانیہ، امریکہ، فرانس ری یونین، ماریشس، بنگلہ دیش، ساﺅتھ افریقہ اور مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہوئے بہت سے مہمان حضرات قیام پذیر ہیں جن میں اکثریت علماءکرام کی ہے یہ سب حضرات اپنے اپنے ملکوں سے شیخ العرب و العجم عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی صحبت بابرکت میں رہ کر اصلاح باطن کے لیے تشریف لائے ہیں۔ خصوصاً رات کی مجلس جو تراویح کے متصل بعد منعقد ہوتی ہے اس کے انوارات سے وہی لوگ واقف ہیں جو اس میں شریک ہوتے ہیں۔ حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ حضرت مولانا مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم جو اصلاً ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ساﺅتھ افریقہ میں حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم کے مدرسے آزاد ول میں کئی سال سے استاذ حدیث ہیں حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر حضرت والا دامت برکاتہم کے عارفانہ اشعار کو اپنی مترنم آواز میں پڑھ کر ان کی دلنشین تشریح کرتے ہیں جو قرآن و حدیث سے مدلل ہوتی ہے جس سے عوام و خواص خوب خوب مستفید ہورہے ہیں۔ احقر سے ایک رات مجلس کے اختتام پر ایک عالم کی ملاقات ہوئی جنہوں نے بڑے دردِ دل سے احقر سے فرمایا کہ ان مجالس میں شرکت کرکے تشریحات حضرت والا دامت برکاتہم کے اشعار کی سن کر تصوف کے بارے میں تمام اشکالات رفع ہوگئے۔ الحمدﷲ اب ان تشریحات کی طباعت بھی ہوگئی ہے اور پہلی جلد طبع ہوکر ”عرفانِ محبت شرح فیضان محبت“ کے نام سے منصہ شہود پر آگئی ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو خصوصاً اور پوری امت کو عموماًحضرت والا دامت برکاتہم کے فیوض سے متمتع فرمائیں اور حضرت والا دامت برکاتہم کے سایہ کو تادیر بعافیت ہمارے سروں پر قائم رکھیں، آمین۔
Flag Counter