Deobandi Books

ماہنامہ الابرار نومبر 2009

ہ رسالہ

2 - 12
اے خدا ہم کو تو مجبور محبت کردے
ایف جے،وائی(November 20, 2009)

جناب خالد اقبال تائب

دل نہ چاہے بھی تو پیدا کوئی صورت کردے
اے خدا ہم کو تو مجبور محبت کردے

دل کو خوشیوں سے سجایا ہے بہت دن اب تو
اپنے غم کو دل و جاں کی مری زینت کردے

ہم کو معلوم ہے جنت میں ملیں گی خوشیاں
یہ تو دنیا ہے سو غم اپنا عنایت کردے

اہل نسبت سے رکھی ہم نے ہے نسبت تائب
اُن کی نسبت سے ہمیں صاحبِ نسبت کردے
Flag Counter