Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

96 - 756
ہوتا ہے کہ نزول آیت کے وقت یہ اذان اول نہ تھی تو یہ آیت میں کیسے مراد ہو سکتی ہے اور جب مراد نہیں تو اس سے استدلال کیسے ہو سکتا ہے جواب یہ ہے کہ مراد اس سے اذان ثانی ہی ہے لیکن اشتراک علت سے حکم متعدی ہو جائے گا اذان اول کی طرف۔ پس آیت سے استدلال بواسطہ قیاس کی ہے اور کلام فقہاء کا یہی محمل ہے۔ فارتفع الاشکال
ستاسی واں غریبہ 
در تحقیقِ قاعدہ مناظرہ’’ لایجوز النقل من دلیل الی دلیل آخر‘‘
	اہل مناظرہ ایک دلیل پر جب اشکال واقع ہو اس کو چھوڑ کر دوسری دلیل کی طرف منتقل ہو نے کو ناجائز کہتے ہیں اور ہونا بھی چاہئے ورنہ قیامت تک کوئی کلام ختم ہی نہ ہو دلیلیں تو غیر متناہی ہو سکتی ہیں خواہ صحیح ہوں یا غلط اور حضرت ابراہیم علیہ السام کا قصہ محاجہ مع نمرود کا قرآن مجید میں مذکورہے جس میں آُ نے دلیل اول کو چھوڑ کر دوسری دلیل کی طرف انتقال فرمایا۔ 
جواب:
	 یہ ہے کہ اس قاعدہ میں تفصیل ہے وہ یہ کہ یہ عدم جواز اس وقت ہے جب داعی اس نقل کا مستدل کا عجز ہو اور یہاں ایسا نہیں ہوا۔ جو اب بہت صاف تھا کہ تو احیاء وامانت کے معنی نہیں سمجھا اور جب داعی مخاطب کی غباوت ہو کہ وہ دلیل کی حقیقت نہیں سمجھا اور نہ سمجھنے کیامید ہے اس وقت یہ نقل جائز اور عین مقتضائے شفقت ہے اور یہاں ایسا ہی ہوا۔
اٹھاسی واں غریبہ
در انطباق مسئلہ کلام بر آیت قرآنیہ
	قال اللّٰہ تعالیٰ فی سورۃ الزخرف انا جعلناہ قراٰنا عربیا لعلکم تعقلون وانہ فی ام الکتاب لدینا لعلی حکیم۔ استدل المعتزلۃبقولہ جعلناء علی حدوث القرآن والجوابحملہٗ علی الکلام اللفظی لا نزاع فیھا ھذا ھو المشہور قلت ولو فسر ام الکتاب بالعلم الا لھی کما فی الدر المنشور فی سورۃ الرعد بروایۃ عبد الرزاق وابن جریر عن سیارٍعن ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ انہ سأل کعبا رضی اللّٰہ عنہ عن ام الکتاب فقال علم اللّٰہ ما ھو خالق وما خلقہ عاملون فقال لعلمہ کن کتابا فکان کتابا فی مرتبۃ الظہور لاستحالۃ کون القدیم حادثاً) کانت الاٰیۃ حالۃ علی قدم الکلام النفسی وتفسیر قولہٖ لدینا بکونہ فی مرتبۃ الصفات التی فی اقرب الی الذات وتفسیر قولہ لعلی بکونہ علایا عن الحدوث وقولہ حکیم یحکم لان القدیم لا یتغیر والمسئلتان عقلیتان وانما ذکرت تبرعاً وتقویۃ للعقل بالنقل ومثل دلالۃ القرآن علی المسئلۃ یدل الحدیث علیھا فان مسلما روی عن خولۃ بنت حکیم قالت سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول من نزل منزلا فقال اعوذبکلمات اللّٰہ التامات من شر ماخلق لم یضرہٗ شیٔ حتی یرتحل من 
Flag Counter