Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

108 - 756
مسائل فہرست دوم 
الکلمۃ الدالۃ علی الحکم الضالۃ
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم 
پہلی حکمت 
تحقیق غسل ومسح ریش
سوال:
	شرح وقایہ میں ہے فعن ابی حنیفۃ اما اللحیۃ ریعھا فرض اس کا کیا مطلب ہے آیا داڑھی کا مسح بھی فرض ہے یا کہ فقط سر کا مسح فرض ہے داڑھی کا مسح سنت ہے۔
جواب:
	اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر داڑھی ایسی ہو جس کے اندر جلد وجہہ کی نظر آتی ہو وہاں تو اس جلد کا بھی دھونا فرض ہے اور اگر جلد مستور ہو تو جس قدر حدِ وجہہ اور دائرہ ٔ وجہہ سے سے نیچے لٹکی ہو اس کا مسح سنت ہے، اور جو دائرہ حدِ وجہ کے اندر ہو کہ اگر اس بال کو پکڑکر کھینچا جائے تو وجہ سے باہر نہ رہے تو اس میں کوئی روایتیں ہیں ایک روایت وہ بھی ہے جو شرح وقایہ میں ہے لیکن صحیح روایت یہ ہے کہ سب کا دھونا فرض ہے۔ ھکذا فی الدر المختار ورد المحتار۔فقط۱۷محرم ۱۳۲۴؁ھ 
دوسری حکمت 
وتر بجماعت خواندن متخلف فرض را
سوال:
 	چہ حکم ست اندریں صورت کہ دو سہ مردم بعد ادائے نماز فرض کہ امام بجماعت تراویح مشغول است دراں مسجد حاضرشدندانِ اشخاص نماز فرض بجماعۃ ادا نمایندہ یا علیحدہ علیحدہ خواندہ شامل جماعت تراویح شوند وبازش نماز وتر را بامام بخوانند یا تنہا چونکہ امام رابجماعۃ فرض نیافتہ است۔
جواب:
	در صغیری بعبارتِ صحیحہ مذکور است واذا لم یصل الفرض مع الامام قیل لایتبعہ فی التراویح ولا فی الوتر وکذا اذالم یصل معہٗ التراویح لا یتبعہ فی الوتر والصحیح انہ یجوز ان یتبعہ فی ذالک کلہٖ۔
تیسری حکمت 
شرط وطن بودن تابہ ہل 
سوال:
	 میں اپنی حالت پہلے عرض کر چکا ہوں کہ قیام فتح پور کی بظاہر امید نہیں نہ میرا کوئی مکان نہ وہاں میرا کوئی اسباب در مسکونہ کا ایک ثمن نانی صاحب کا ہے جو بطور وصیت مجھ کو مل سکتا ہے وہ بالکل ناکافی اور چونکہ وہاں کوئی عزیز وقریب نہیں سب غیر ہی غیر ہیں اس لئے مکان خرید کر نیا بنوانا ایسا ہی ہے جیسے کہیں پردیس میں بنوانا اس لئے کیا عجب ہے کہ اسی پر رائے قرار پائے کہ قنوج میں مکان تعمیر کیا جائے گو ابھی تک وہاں 
Flag Counter