Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

434 - 756
نوٹ:
	 اس کتاب میں جابجا بعض مستقل رسالوں کو بھی اسی وقت کتاب کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے جویہاں سے شروع ہوتے ہیں۔ وباللہ التوفیق 
مجموعۃ الرسائل الاشرفیہ
جو حضرت مصنف قدس اللہ سرہ کے چوالیس مستقل رسالہ کا مجموعہ ہے جن کا حوالہ بوادر النوادر کے تینوں اجزاء سابق میں دیا گیا ہے۔ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسالہ شرح مکالمہ بینی وبین بعض المعقولین در قدرت حق تعالیٰ بر اخبار عن غیر الواقع
	اما بعد، بندہ اسعد اللہ مدرس مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور مدعا نگار ہے کہ میں ۱۱ذی الحجہ ۱۳۴۷؁ھ کو حکیم الامۃ مجدد الملۃ حضرت مولانا اشرف علی صاحب دامت برکاتہم مناقبہ وبرکاتہ کی خدمت میں زیارہ کے لئے حاضر ہواتھا مجلس مبارک میں مسئلہ ’’توسیع قدرت‘‘کا ذکر آگیا میں نے استفادۃً کچھ دریافت کیا جناب  موصوف نے نے جواب عطا فرمایا میں نے جواب کو ضبط کرنے کا ارادہ کیا مگر حسنِ اتفاق سے ماہ ذی القعدہ ۱۳۴۷؁ھ کے رسالہ النور میں اس مسئلہ پر چند سطور جناب  موصوف سپردِ قلم فرما چکے تھے۔ اس لئے میں نے ان سطور کی شرح جناب  موصوف کیاعانت سے کر دیا اور سوال وجواب کو اس میں منضم کر دیا شرح کہیں عربی میں ہے کہیں اردومیں۔ عربی میںیا تو متن کے عربی ہونے کی وجہ سے ہے یا دقتِ مضمون کی وجہ سے۔
	 المکاتبۃ بینی وبین بعض المعقولین لم یذکر اسمہ اکراماًلہ وصوناً لہ عن الافتتاح فی قدرۃ الحق تعالیٰ عن الخبار عن غیر الواقع بالکلام اللفظی الحادث المرک من الاصوات والحروف قید بہ احتراز عن الکلام النفسی القدیم الذی لیس من جنس الصوات والحروف لان القدرۃ علی الاخبار عن غیر الواقع بالکلام النفسی مسلوبۃ اتفاقاً اما لانہ صفۃ واحدۃ لیس بخبر ولا انشاء فی حدذاتہ الازل انما یتکثر بالنسبۃ الی الخبر والانشاء باختلاف التعلقات والاضافات وذالک فی ما لا یزال کما ہومذہب بعض الاشاعرۃ وھو عبد اللہ بن سیعد القطان وجماعۃ من 
Flag Counter