Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

1 - 756
آغاز مسائل مقصودہ
اب ہر فہرست کے مسائل بامتیاز عنوانات مجوزہ تمہیدات منقول ہوتے ہیں
مسائل فہرست اول
غرائب الرغائب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پہلا غربیہ
’’در دفع اشکال عدم اطمینان بذکر‘‘ 
حال:
 احقر کی اپنے حال زار پر بہت ندامت و پریشانی ہے کہ ارشاد خداوندی تو ہے الا بذکر اللّٰہ تطمئن القلوب احقر کو کیوں برخلاف اس کے بھی بے اطمینانی و سرگردانی شامل حال ہے۔
تحقیق: 
مراد آیت میں اطمینان طبعی نہیں ورنہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ قول ’’ولکن لیطمئن قلبی‘‘ کہ دال ہے، اس وقت عدم حصول اطمینان پر مستلزم ہوگا، نعوذباللہ ان کے عدم تاثر کو ذکر سے حاشا و کلا۔ اس کا کون قائل ہوسکتا ہے ؟بلکہ مراد اس سے اطمینان عقلی یعنی ایمان اعتقادی ہے جس کو ابراہیم علیہ السلام نے اپنے قول بلیٰ میں ظاہر فرمایا ہے، پس آیت میں یہی اطمینان اعتقادی مراد ہے، دلیل اس کی خود سیاق و سباق ہے۔ قال تعالیٰ :’’ویقول الذین کفروا لو لا انزل علیہ آیۃ من ربہ‘‘ اس کے جواب کے سلسلہ میں ارشاد ہوا ہے، یعنی یہ لوگ عناد  سے فرمائش معجزات مقترجہ کی کرتے ہیں اور جو اہل ایمان ہیں، وہ ذکر اللہ سے کہ فرد اعظم اس کی قرآن ہے ،مطمئن ہوتے ہیں، یعنی ایمان لاتے ہیں ،یعنی قرآن کے اعجاز کو دلالت علی النبوۃ کے لئے کافی سمجھتے ہیں اور ذکر اللہ میں بھی خود بہت ہے کہ جس مرتبہ کا ذکر ہوتا ہے، اسی مرتبہ کا اس سے اطمینان ہوتا ہے۔ ذکر اعتقادی سے اطمینان اعتقادی اور ذکر حالی سے اطمینان حالی، آپ ذکر اعتقادی پر اطمینان حالی تلاش کرتے ہیں، وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ شدہ شدہ ہوجائے گا، اس کے نہ ہونے سے شبہ عدم نافعیت ذکر کا نہ کریں۔ (تربیہ حصہ سوم :۴)
دوسرا غربیہ

Flag Counter