Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

91 - 756
اسی واں غریبہ 
در امتناع تصور حق بالکنہ وتفاود عارفین در تصور بالوجہ
 سوال:
 	تصور حق تعالیٰ کی جو چار قسمیں کی ہیں یعنی [۱] تصور بالوجہ [۲]تصور بوجہہ۔ [۳] بالکنہ [۴] بکنہہ ان میں سے کاملین کو کون سی حاصل ہوجاتی ہے۔ 
جواب:
	سب کو بالوجہ ہی ہوتا ہے مگر خود اس وجہ میں تفاوت ہے کسی کو اس وجہ کی کنہہ من کشف ہوتی ہے کسی کو اس وجہ کی بھی وجہ ہی مدرک ہوتی ہے۔
اکی اسی واں غریبہ
در معتبر بودن ذکر غیر لسانی
سوال:
 	اگر ذکر لسانی بلا اسماع نفس لکھا ہے اس صورت میں تو یہ نہ سری ہے نہ جہری اور یہ صورت اکثر نوم کے وقت پیش آتی ہے کہ اگر کسی قدر صوت کے ساتھ کرتا ہوں تو نوم میں دقت ہوتی ہے اور بالکل زبان روکنے کو بھی دل نہیں چاہتا لہٰذا یہ صورت اختیار کرتا ہوں۔
جواب:
	فقہاء نے جو اعتبار نہی کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ احکام دنیویہ بدون اس کے معتبر نہیں نہ یہ کہ ثواب بھی نہیں ہوتا آپ بے تکلف ایسا کرتے رہیں۔ 
بیاسی واں غریبہ 
در غیر معتبر بودن حالئے کہ باطلاع شیخ زائل شود
حال:
	حضور والا نماز میں جو دل چسپی اور خضوع وخشوع پیدا ہوگیا تھا وہ حضرت کو اطلاع دینے کے بعد فوراً جاتا رہا۔ عجیب حالت ہے جس حالت کا اظہار کرتا ہوں وہی حالت موقوف ہوجاتی ہے امید ہے کہ حضور تسلّی فرمائیں گے۔
تحقیق:
	وہ کیفیات معتبر نہیں جو مصلح کو اطلاع دینے سے جاتی رہیں۔ اطلاع دینا ضروری ہے خواہ ایک کفیت بھی نہ رہے۔ کیفیات غیر اختیاریہ مطلوب ہی نہیں۔ ہاں جو امور اختیاریہ ہیں ان میں کوتاہی نہ ہونا چاہئے جیسے نماز میں قلب کو خود حاضر کرنا گو حاضر نہ رہے۔

Flag Counter