Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

90 - 756
	اگر ہم جر جوار کے قائل نہ ہوں اور ارجل کے مسح ہی کو مان لیں تب بھی اس کا غیر مغسول ہونا لازم نہیں آتا بلکہ احتمال ہے کہ یہ موہ مسح ہو جو عین غسل کے وقت کیا جائے یعنی دَلک بوجہ اس کے کہ پاؤں کی جلد سخت ہوتی ہے اس لئے غسل کے ساتھ کہ مفہوم ہے ایک قراء ۃکا دلک کا حکم کہ مفہوم ہے دوسری قراء ت کا فرمایا ہو۔
ستترواں غریبہ
در تنبیہ متعلق بہ قائدہ حجیۃ شرائع من قبلنا
	اس قاعدہ اصولیہ میں ایک قید مشہور ہے کہ نقل کر کے نکیر نہ کیا گیا ہو اس میں اتنی تنبیہ ضروری ہے کہ یہ ضرور نہیں کہ اسی مقام پرنکیر ہو بلکہ کسی نص میں بھی نکیر ہونا کافی ہے۔ ورنہ تبریہ یوسف علیہ السلام کے قصہ میں جو اس شاہد کا قول منقول ہے ان کان قمیصہ قدّ من قبل الخاور اس مقام پر نکیر نہیں ہے تو لازم آتا ہے کہ ہماری شریعت میں بھی حجت ہو وھو منتف۔اس سے ان لوگوں کا بھی جواب ہوگیا جو سجدہ ملائکہ واخوان یوسف علیہ السلام سے جواز سجدہ تحیۃ پر استدلال کرتے ہیں وجہ جواب ظاہر ہے کہ دوسری نصوص میں نکیر موجود ہے۔ 
	وفی المقام تفریعان لطیفان یتعلقان پقصۃ موسیٰ علیہ السلام مبنیان علی کون ما قص اللہ ورسولہٗ علینا من غیر نکیر حجۃ لنا۔ احدھما اباحۃ مال الحربی برضاہ ولو بعقدٍ فاسد فان استجار الامر الامر لا رضاء الابن عقد فاسد وھو مذھب الحنفیۃ۔ والثانی کون المعاھدۃ التی تحرم دم الحربی عاما للقالی والحالی فان موسیٰ علیہ السلام لم یعاھدھم قالاً فلو لم ینعقد العھد بالحال کان دم القبطی مباحا فلا معنی لتسمیۃ قتلہ عمل الشیطان واستغفارہ منہ ھٰذا۔
اٹھترواں غریبہ 
در عدم تنافی بین الرق وولدیت اسمٰعیل عم
	احادیث میں بعض اعمال کی فضیلت میں وارد ہے کہ مثل اعتاق اولاد بنی اسمٰعیل علیہ السلام کی ہے اس پر اشکال ہوتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے جواب یہ ہے کہ حریت ورق میں ولد باپ کا تابع نہیں ہوتا ماں کا تابع ہوتا ہے تو اگر کسی قریشی نے جاریہ سے نکاح کر لیا تو اس کیاولاد ولد اسمٰعیل علیہ السلام بھی ہے اور رقیق بھی۔
اناسی واں غریبہ 
در نقض ذمہ بہ شتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
	حنفیہ وشافعیہ اس مسئلہ میں مختلف ہیں۔ مدت سے دونوں مذہبوں میں یہ تطبیق سمجھتا تھا کہ شتم دو قسم ہے ایک بطور اپنے مذہب کی تحقیق کے یہ نقص کیونکہ مایدینون بہ میں داخل ہے دوسرا بطور طعن واہانت کے یہ نقض ہے کیونکہ یہ ما یدینون بہ پر زائد ہے ویدل علیہ قولہ تعالیٰ وان نکثوا ایمانھم من بعد عھدہم؟؟؟؟فی دینکم فقاتلوا ائمۃ الکفر انھم لا ایمان لہم الایۃ پھر شامی اسی کی قریب قریب تقریر نظر سے گذری ۔ فحمدت اللّٰہ تعالیٰ علیہ ۔ 

Flag Counter