Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

88 - 756
	فلاح سے مراد فلاح کامل ہی ہے حدیث اول کا مطلب یہ ہے کہ ان احکام کیالتزام کی یہ خاصیت ہے فلاح کامل ہو باقی ہر شئے کی خاصیت کی ترتب کے کچھ شرائط اور موانع ہو ا کرتے ہیں یہاں بھی ہیں ومنھا الا مثقال والا خلال لاحکام اخراور حدیث ثانی کا مطلب یہ ہے کہ ھل علیّ غیرھا من جنس ھٰذہ الاحکام قرینہ اس کا یہ ہے کہ جواب میں ارشاد ہوا  لاالا ان تطوع دوسرے احکام سے نہ سوال میں تعرض ہینہ جواب میں نفی اور کیسے ہو سکتا ہے ورنہ دوسرے نصوص کا اطبال لازم آئے گا وھل یلتزمہٗ احد۔
تہترواں غریبہ 
در جوابِ از مسحِ ارجل 
سوال:
	ایک مجتہد شیعہ میرے شناسا ہیں ایک دن وہ ایک آبشار کے کنارے پاؤ ں سکھلارہے تھے تاکہ وضو کریں میرا ان سے ذرا مذاق بھی ہے۔ میں نے مذاقیہ کہا کہ کیوں تمام دنیا سے الٹا وضو کرتے ہو۔ سیدھے ہو جاؤ اس نے فوراً کھڑے ہو کر کہا کہ اس مسئلہ کو تم لوگوں نے نہیں سمجھا لو سنو فاغسلو وجوھکم الایۃ پڑھ کر کہا کہ چار فرض ہیں دو کا دھونا فرض اور دو کا مسح کرنا فرض ہے اس کی تشریح تیمم کے مسئلہ نے کر دی جن کا دھونا فرض تھا وہ تیمم میں رہ گئے اور جن کا مسح فرض تھا وہ معاف کیے گئے اگر پاؤں کا دھونا فرض ہوتا تو تیمم میں معاف نہ ہوتے چونکہ سر کا مسح معاف ہے معلوم ہوا کہ پاؤں کا بھی مسح تھا جو سر کی طرح معاف ہوگیا ۔ انتہی کلامہ۔ اس کی اس گفتگو کا مجھ سے کچھ جواب نہ بن پڑا مذاق میں ٹلانا پڑا البتہ اس وقت سے ایک کھٹک سی دل میں ہے۔
جواب:
	یہ تو محض ایک نکتہ تھا جو خود موقوف ہے پاؤ ں کے ممسوح ہونے کے ثبوت پر پھر اسکے ثبوت کو اس نکتہ پر مبنی کرنا دور صریح ہے کیا اس استلزام کی کوئی دلیل ہے کہ ساقط ہونا مستلزم ہے ممسوحیت کو تعجب ہے ایسے صریح تحکم سے آپ متأثر ہوگئے۔
چوہترواںغریبہ
درحل عبارت قیشریہ متعلق بہ انس
سوال:
	 رسالہ قشیریہ صفحہ ۴۰ میں ان ادنی محل الانس انہ لو طرح فی لظیٰ الم یکدر علیہ انسہ  اس میں لفظ لظیٰسے کیا مراد ہے نار دنیا یا طبقہ جہنم امید ہے کہ حضور اس کے جواب باصواب سے ضرور مشرف فرمادیں گے۔ 
جواب:
	ظاہراً تو طبقہ جہنم ہی مراد معلوم ہوتا ہے اور یہ یا تو مبالغہ ہے کما فی قولہٖ تعالیٰ وان کان مکرھم لتزول منہ الجبال اور یا مقید ہے بقاء انس کے ساتھ یعنی اگر اس وقت اُنس باقی رہے تو نار لظیٰ اس کو مکدر نہیں کر سکتی انس کی یہی خاصیت ہے جیسا بعض 
Flag Counter