Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

479 - 756
عند عدم العذر (واما عند العزر) کجمعۃ وعید فلو قاموا علی الرفوف والامام علی الارض او فی المحراب لضیق المکان لم یکرہ ۱ھ قال الشامی حکایالحلوانی عن ابی اللیث لا یکرہ قیام الامام فی الطاق عن الضرورۃ بان ضاق المسجد علی القوم ۱ھ (صفحہ ۶۷۶جلد۱) حررہ الاحقر ظفر احمد عفا عنہ ۲۷ شعبان  ۴۴  ؁ھ
اقامۃ الطامہ علی زاعم بقاء النبوۃ الحقیقیۃ العامۃ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
	بعد حمد وصلوۃ عرض ہے کہ اس وقت بعض خوں ریزاں دین ومروت کذابین مدعیان نبوت کے تمسکات سے حضرت شیخ اکبرؒ کے بعض اقوال موہم عدن انقطاع نبوت بھی ہیں جن کو ناتمام نقل کر کے ناواقفوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے دوسرے تمسکات کا جواب تو مبسوط ومفصل ومضبوط ومکمل دوسرے علماء نے کافی سے بھی زیادہ استقلالاً دے کر حق ادافرمادیا ہے مگر ان اقوال کا کوئی جواب اس شان کا مستقل نظر سے نہ گذرا تھا اتفاق سے رسالہ التنبیہ الطربی میں اس مبحث کی تحقیق کی ضرورت ہوئی جو بفضلہ تعالیٰ ایک درجہ تک شافی تھی ضرورت وقتیہ سے مصلحت معلوم ہوا کہ اس کو ایک مستقل رسالہ کی شکل میں بھی جردیا جائے کہ اشاعت آسان  ہو اور رسالہ الحل الا قوم میں بھی اس کی کچھ مختصر بحث ہے اس کو بھی اس کی ساتھ شامل کر دیا جائے چنانچہ یہ مجموعہ ان ہی اجزاء کا ہے اور مجموعہ کا ایک نام بھی رکھ دیا ہے اقامۃ الطامۃ علی زاعم بقاء النبوۃ الحقیقیۃ العامہ۔ اول الحل الا قوم کی عبارت نقل کی جاتی پھر التنبیہ الطربی کیاول کو بوجہ اختصار کے متن سمجھیے اور دوسری کوبوجہ بسط کے شرح وعلیٰ اللہ اعتمادی وبہ استنادی۔
المتن مقام حادی عشر ملقب بالکلمۃ التامۃ فی النبوۃ العامۃ
( الحل الا قوم متعد مباحث پر مشتمل ہے ان میں سے یہ ایک مبحث ہے۱۲)
	نص عزیزی میں ہے۔ واعلم( اس عبارت کے ضرور حصہ کا ترجمہ آئندہ کی سرخی کے متصل آتا ہے اس لئے یہاں نہیں لکھا گیا۱۲منہ)) ان الولایۃ ھی الفک المحیط العام ولھٰذا المحیط العام ولھٰذا لم تنقطع ولھا الابناء العام واما نبوۃ التشریع والرسالۃ فمنقطعۃ وفی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فقد انقطعت فلا نبی بعد یعنی مشرعا او مشرعاً لہ ولا رسول وھو المشرع۔ وھٰذا الحدیث قصم ظھور اولیاء اللہ لانہ یتضمن انقطاء ذوق العبودیۃ الکاملۃ التامۃ فلا ینطلق علیہ اسمھا الخاص بہا فان العبد یرید ان لا یشارک سیدہ وھو اللہ فی اسم واللہ لم یسم بنبی ولا رسول ویسمی بالولی واتصف بھٰذا الاسم فقال اللہ ولی الذین آمنوا وقال وھوالولی الحمید وھٰذا الاسم باقی جار علی عبادہ اللہ دنیا واٰخرۃ 
Flag Counter