Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

47 - 756
ھوان لا یلقی العبد احدامن الناس الا زای لہ الفضل علیہ‘‘ اور آگے فرماتے ہیں: خواہ جاہل ہو یا فاسق ہو یا کافر ہو، کسی سے اپنے کو بہتر نہ سمجھے، سو اولا تو یہ عرض ہے کہ بندہ جو اپنے آپ کو دیکھا تو میرے اندر بالکل یہ صفت نہیں پائی، سو نہایت ادب کے ساتھ استدعا ہے کہ حضور بندہ کے واسطے دعا فرماویں اور کوئی آسان تدبیر ایسی تحریر فرماویں، جس سے بسہولت یہ صفت حاصل ہوجائے اور کبر وعجب کا نام نہ رہے۔ ثانیا یہ گزارش ہے کہ تواضع کا مقتضا تو یہ ہے کہ ہر ایک کو بہتر سمجھا جائے اور اس کے ساتھ نرمی کی جائے اور بغض فی اللہ کا مقتضایہ ہے کہ عاصی کو برا سمجھا جائے اور اس پر سختی اور خفگی کی جائے، سو دونوں کیسے جمع ہوں ؟
جواب:
اچھا برا سمجھنا درجہ احتمال میں کافی ہے، یعنی یہ سمجھے کہ گواس وقت ظاہرا یہ شخص ہم سے کمتر ہے، لیکن ممکن ہے کہ اس وقت اس کے باطن میں کوئی خوبی ہم سے زیادہ ہو یا مآل میں یہ ہم سے اچھا ہو، پس اس کا یہ اثر ہوگا کہ اپنے کو یقینا افضل نہ سمجھے گا اور دفع کبر کے لئے اتنا کافی ہے اور اس طرح سے احتمالا کسی کو اچھا سمجھنا مستلزم نرمی والفت کو نہیں ،کیونکہ ممکن ہے کہ جس شخص کا مآل میں ہم سے اچھا ہونا محتمل ہو، بالفعل اس کی کوئی ایسی حالت ہو کہ اس پر نظر کرکے شریعت سے ہم اس کو مبغوض رکھنے کے مامور ہوں تو ان دونوں میں کیا تنافی ہوئی ؟اور اس احتمال کا استحضار عجب وکبر کو دفع کرے گا ۔تربیت حصہ ھفتم ص:۱۰
چونتیسواں غریبہ
درنیت ایصال ثواب بارواح بزرگاں
سوال:
حضرت حاجی صاحب قدس اللہ سرہ ودیگر بزرگان دین جن کے متبرک نام نامی شجرہ میں درج ہیں ،اگر کبھی کبھی ان حضرات کو ایصال ثواب بذریعہ طعام غرباء ومساکین یا زر نقد بطور امداد غرباء ومساکین کے پہونچادیا کروں؟ اس میں کوئی خاص طور پر اہتمام یا کسی مہینہ یا تاریخ کی قید نہ رکھوں گا،بلکہ جب حق تعالیٰ توفیق عطا فرمائیں، طریقہ مذکورہ بالامیں کوئی حرج تو نہیں ہے؟ اور اگر اس میں کسی مفاسد یا کسی ناجائز امر کا احتمال ہو تو جس طور سے حضور والاارشاد فرمائیں، وہی طریقہ عمل میں لاؤں ۔
جواب :
موجب ثواب ہے ،مگریہ نیت نہ ہو کہ اس عمل سے ان کی ارواح طیّبہ سے فیض ہوگا گوباطنی ہی سہی۔(تربیت حصہ ھفتم ص:۲۴)
پینتیسواں غریبہ
درحل بعض اشعار مثنوی موہمہ علم محیط وعدم رد دعاء اولیاء 
سوال :

Flag Counter