Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

46 - 756
اور ذکر میں جتنی خوشی محسوس ہوتی ہے اور فرضیات میں اتنی خوشی نہیں ہوتی، ہاں پہلے کی حالت کی نسبت آجکل فرضیات میں بھی کچھ لذت محسوس ہوتی ہے، لیکن تہجد کی نسبت کم۔
تحقیق:
فرض میں تو دوسری شق یعنی ترک کا اختیار ہی نہیں اور تہجد میں اس شق کا بھی اختیار ہے، باوجود اس کے فعل کی توفیق ہونا اس میں انعام حق کا زیادہ مشاہدہ ہے، اس لئے اس میں زیادہ فرحت ہوتی ہے اور ایسی فرحت مطلوب ہے، قل بفضل اللہ وبرحمتہ فبذلک فلیفرحوا، گو دوسرے اعتبار سے توفیق فرض میں زیادہ انعام ہے تو کبھی ایک اعتبار کا اثر طبیعت پر غالب ہوتا ہے، کبھی دوسرے کا اور یہ غیر اختیاری امر ہے۔
بتیسواں غریبہ 
در تحقیق توحد وتعددنسبت باطنہ
سوال: 
اکثر بزرگوں کو متعدد سلاسل سے اجازت حاصل ہوئی ہے تو کیا ان حضرات کو متعدد نسبتیں ،مثلا نسبت چشتیہ ونقشبندیہ مجیزین سے حاصل ہوئی تھیں یا محض اجازت ہی ہوئی تھی اور متعدد نسبتوں کا ایک شخص میں جمع ہونا ممکن ہے؟ اسی طرح ایسا شخص جس کو متعددسلاسل سے اجازت ہے، جس شخص کو اجزت دے تو اس کو بھی متعددنسبتیں حاصل ہونا چاہئیں،لیکن حضرات چشتیہ میں آثاردیگر سلاسل کے نہیں معلوم ہوتے اور اگر ہیں تو کس طرح تعدد نسب کا حال معلوم ہوسکتا ہے؟
جواب :
نسبت ایک حقیقت واحدہ ہے، اختلاف استعداد سے اس کے الوان مختلف ہوتے ہیں، جس میں چشتیت وغیرہ کی خصوصیت نہیں، ممکن ہے کہ ایک چشتی اور ایک نقشبندی کی نسبت ایک لون کی ہو اور ممکن ہے کہ دوچشتیوں کی نسبت کا لون مختلف ہو، اسی طرح اختلاف اوقات سے اس لون میں اختلاف ہو سکتا ہے ،پس صاحب اجازت کے لئے نسبت کا حصول شرط ہے، خواہ اس کا لون کچھ ہی ہواور خواہ مجیز اور مجاز کے الوان بھی مختلف ہوں، اس تحقیق کے بعد کوئی اور سوال متوجہ نہیں ہوتا۔تربیت حصہ ھفتم ص:۳
تینتیسوں غریبہ 
در اجتماع تواضع وبغض فی اللہ
سوال :
ایک سوال معروض خدمت ہے، اس کے جواب سے بھی سرفراز فرمائیں، فتوح الغیب میں تحریر فرماتے ہیں :تواضع کی حقیقت میں’’
Flag Counter