Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

45 - 756
چاہوں تو اس پر بالکل قدرت نہیں ہوتی اور جس وقت خدا تعالیٰ کا نام مبارک لیا جاتا ہے تو محسوس بھی نہیں ہوتا، یہ تعدی فی الدین تو نہیں ہے؟ اگر ہے تو کیا علاج ہے ؟
تحقیق:
 اس میںطبعا مذاق مختلف ہے، بعض پر آثار حب حق کے غالب ہوتے ہیں اور بعض پر آثار حبّ نبوی کے غالب ہوتے ہیں اور چونکہ دونوں محبتوں میں تلازم ہے، لہٰذا دونوں مذاق مقبول و محبوب ہیں، صرف لون کا اختلاف ہے ،حقیقت دونوں جگہ محفوظ ہے ،جو کہ مقصود ہے، اس واسطے کچھ تردد نہ کریں، نہ یہ تعدی ہے ،نہ اس کے علاج کی ضرورت ہے، مبارک حالت ہے ،جب اس کا غلبہ ہو اسی کا اتباع کرنا چاہئے، البتہ اعتقاد عقلی امر اختیاری ہے، اس کا تعلق واجب اور ممکن کے ساتھ بالذات وبالعرض ہونے میں متفاوت ہونا چاہئے ۔والسّلام۔
اکیتسواں غریبہ
دردفع شبہ زیارت جمعیت در نفل بہ نسبت فرض
حال:
نماز میں بمقابلہ فرض کے سنّت میں اور بمقابلہ سنت کے نفل میں اطمینان اور دلبستگی زیادہ ہوتی ہے اور یہ امر اختیاری نہیں ،یہ معاملہ بر عکس معلوم ہوتاہے، اس طرف توجہ کی ضرورت ہے یا نہیں ؟
تحقیق:
نمازوں کے انواع میں تفاوت لکھا ہے، میرے نزدیک یہ امر طبعی ہے، طبیعت کی خصوصیت اس کا سبب ہے، منشا اس کا یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض نفوس کی خاصیت ہے کہ لزوم ان پر گراں ہوتا ہے اور عدم لزوم کی صورت میں بوجہ بشاشت کے ان کو کام سہل ہوتا ہے اور بعض طبیعتوں کی طبعی خاصیت یہ ہے کہ لزوم میں تو ان کو آسانی ہوتی ہے اور اختیار دے دینے میں تساہل ہوتاہے اور دونوں بوجہ طبعی ہونے کے غیر مذموم ہیں، اگر چہ باعتبار اثر کے دوسرا مذاق اچھا معلوم ہوتاہے بہرحال اس کی فکر میں نہ پڑئیے۔والسلام۔ تربیت حصہ پنجم ص:۲۶۳
اکتیسویں غریبہ کا تتمہ
حال:
دوسری عرض یہ ہے کہ ہر رات عشا کے بعد جب سونے لگتا ہوں، بلکہ شام ہوتے ہی دل میں بہت شدت کے ساتھ یہ خواہش ہوتی ہے کہ یا اللہ تہجد کا وقت کب آوے اور جب آخر شب کو حضرت کی برکت سے اور اللہ پاک کی مددسے اٹھ کر وضو ومسواک کرنے لگتا ہوں تو دل میں بہت خوشی پیدا ہوتی ہے اور جی چاہتاہے کہ بہت جلدی نماز شروع کروں اور جب نماز میں کچھ جہر سے قراء ت شروع کرتا ہوں تودل چاہتا ہے کہ ساری رات نماز پڑھوں، لیکن اس کے ساتھ ہی ذکر کے لئے ادھر سے دل میں الگ ایک کشش ہوتی ہے تو گویا دل کو سمجھا بجھا کر نماز کو ختم کرکے ذکرشروع کرتا ہوں۔ دن میں بھی یہ خیال رہتا ہے کہ تہجد کا وقت کب آوے ،اس خوشی ہونے پر میرے اندر یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ تہجد 
Flag Counter