Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

448 - 756
کرنے یا دوسرے آلاتلہو کے استعمال کرنے کے الخ‘‘ اس کے ماتحت یہ امور سمجھ میں نہیں آئے۔ ضرورت ہے کہ ان کی بھی تشریح فرمادی جائے۔
امرِ اول:
	دوسرے غیر مخدوش ذرائع تبلیغ کون سے ہیں۔ 
امرِ دوم:
	جس عبارت پر خط کھینچا وا ہے اس کا مطلب کیا ہے (یعنی اس آلہ کو لہو میں استعمال کرنے کی یا دوسرے آلات لہو کے استعمال کرنے کیالخ) 
امرِ سوم:
	خط کشیدہ عبارت میں اگر لفظ ’’آلہ‘‘ اور لہو کے درمیان لفظ’’کو‘‘ غلط ہے اور لفظ ’’لہو‘‘ کے بعد لفظ ’’کو‘‘ ہونا چاہئے تھا اور اصل عبارت یوں ہے ’’اس آلۂ لہو کو استعمال کرنے کیالخ‘‘ تو اس کے آلات ملاہی میں سے ہونے کی دلیل کیا ہے؟
دفعہ دومـ:
		جناب  امجد نے اپنے فتئے میں یہ عبارت جو قلمبندفرمائی ہے ’’اگر اس سے مراد خطیب جمعہ وعیدین کا ہے تو اس وقت تبلیغ صوت کا غیرضرورت ہونا اظہر ہے اس لئے کہ خطبہ میں حضور مقصود ہے نہ کہ سماع صوت اور مفسد واقوی ہے کیوںہ اس آلہ کو مسجد میں داخل کرنا ہوگا جو کہ اس کے احترام کے خلاف ہے، نیز تشبہ ہے مجالس غیر مشروعہ کے ساتھ الخ اس کے ماتحت یہ خدشات پیدا ہیں۔ ضرورت ہے کہ جناب  اعظم ان کو رفع فرمادیں۔ 
امرِ چہارم:اگر درحقیقت شریعت کا مقصود خطبہ میں محض ہے تو جمعہ کے وعیدین کے خطبوں میں خطیب کے صعود عن المنبر وادبار عن القبلہ واقبال الی القوم اور میدانِ عرفات میں یوم النحر کے خطبہ کے وقت خطیب کا خطبہ اور قوم کا حضور ممکن تھا اور کیا اس سے یہ ظاہر ہونے میں کچھ شبہ ہے؟ کہ اس وقت کے موجودہ اسباب کے ما تحت شریعت نے اپنی رخصت میں خطیب کی آواز کو قوم تک پہنچا نے کی ہر ممکن طریق سے تعلیم دی ہے، اور حضور محض کو مقصد بنا لینا اس لئے ہوا کہ اس وقت اس وقت کی طرح کوئی ذریعہ سماعت کل قول کے لئے پیش نظر نہ تھا۔ 
امرِ پنجم:
	جب تک آلۂ زیِ بحث کا آلات ملاہی میں سے ہونا ثابت نہ ہو جائے مسجد میں اس کے داخل کرنے سے کیا نقصان ہوگا؟ اور اس میں مفسدہ کیا ہے۔ 
امرِ ششم:
	مجالس غیر مشروعہ سے وہ کونسی مجالس مراد ہیں؟ جن میں وہ آلہ نصب کیا جایا کرتا ہے اور ان سے تشبہ نہ ہونا ضروری ہے۔ 
دفعہ سوم:

Flag Counter