Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

433 - 756
اس جانب کے احکام سے جانبِ کے سکان کے لئے مرکز تک ثابت ہوں گے اور اس جانب کے احکام اس جانب کے سکان کے لئے مرکز تک ثابت ہوں گے اور مرکز کے لئے کسی حساب کی ضرورت نہیں جس مقام پر طبعاً جس کا ہبوط ختم ہو جائے اور اس سے متجاوز ہو کر صعود کی ضرورت ہو وہ مرکز ہے۔ ابکوئی اشکار ومحذور نہ رہا اور اس بناء پر سکان جانب تحتانی کے لئے بھی قبلہ یہی کعبہ ہوگا اور اسکی معرفت کے لئے وہی قواعد ہوں گے جو اہلِ ہیئت نے ضبط کیے ہیں۔ واللہ اعلم۔ وقد تم ھھنا الفھرس الثالث الملقب بہ بالنوادر وللہ الحمد اشرف علی عفی عنہ۔
نوٹ :
	 رسا ہذا یعنی بوادر النوادر میں جس شان کی یہ تین فہرستیں ہیں جو آپ کے سامنے ہیں ان کے بعد بھی مضامیں اسی شان کے لکھے گئے ہیں اور ان کی تدوین کا انتظام بھی شروع ہوگیا ہے چونکہ ایسے مضامیں کچھ جمع ہوگئے ہیں ہر مضمون کی سرخی بدیعہ اور مجموعہ کا لقب بدائع تجویز کیا گیا۔ اگر سو عدد کی تکمیل کے بعد اسی طرح پانچویں فہرست کی تیاری کا اتفاق ہوجائے اس کی سرخی لطیفہ لکھی جائے اور مجموعہ کا لقب لطائف ہو۔ اس کے بعد کے لئے اہلِ نظر جو سرخی مناسب سمجھیں مثل حقائق ومعارف ونکات ودقائق وبصائر وغیرہ ۔ ان مضامیں کی معتد بہ مقدار جمع ہونے پر اگر ان کو شائع کیا جائے وہ بوادر کا دوسرا تیسرا حصہ ہوگا انشا ء اللہ تعالیٰ ۔ اشرف علی ۷رمضان المبارک  ۱۳۵۵؁ھ 















Flag Counter