Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

431 - 756
جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے فوری نفع ہوا میری جان کو گھن لگا ہوا تھا۔ شیطان میرا قرین بن گیا تھا ہر وقت کہتا تھا دیکھو دنیا میں لوگ آرام سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تم کو کیسا پھنسایا ہے۔ بہر حال میںحضرت والا کا دل سیاس قدر شکریہ کر رہا ہوں کہ قلم وزبان اس کے ادا کرنے سے قاصر ہے۔ 
(تحقیق)
	آپ کے سکون سے مسرت ہوئی اور مکرر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی مرضی کے موافق بنالئے۔
ستانئے واں نادرہ
 رسالہ شق الغین عن حق علی وحسین 
یہ رسالہ صفحہ … سے شروع ہے صفحہ …پر ختم ہوا ہے۔ 
اٹھانئے واں نادرہ 
حل اشکال بر بعض مرقبات در نماز
حال :
	 حضرت نے گذشتہ والا نامہ میں جو ہدایات فرمائی تھی کہ تمام افعال کے متعلق یہ تصور رکھے کہ عنقریب حق تعالیٰ کے اجلاس میں پیش ہوں گے اس میں شبہ نہیں کہ نماز کے علاوہ دیگر افعال میںیہ بہت نافع معلوم ہوتا ہے لیکن حضرت نماز میں اس مراقبہ سے جو کچھ خود نماز میں پڑھتا ہوں اس کے معانی سے بے التفاتی ہو جاتی ہے جو طبیعت پر شاق ہوتا ہے۔ پھر پیشی افعال کا معاملہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابھی دور ہے۔ البتہ اس سے کہ حق تعالیٰ دیکھ رہے ہیں ایک فوری ہیبت معلوم ہوتی ہے مگر ہر حال میںجو چیز فہم معانی میں مخل ہوتی ہے وہ باعثِ گرانی ہو جاتی ہے بلکہ خیال ہوتا ہے کہ مقصد نماز ہی سے بُعد ہو رہا ہے۔ بہر کیف جیسا ارشاد ہو۔ 
تحقیق:
	 قرآن مجید میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کا اصل مقصود خود ذکر ہے قال تعالی اقم الصلوۃ لذکری۔ و قال تعالیٰ ان الصلوۃ تنھیٰ عن الفحشاء والمنکر ثم عللہ بقولہ ولذکر اللہ اکبر۔ سو حضوری بسیط جس ذریعہ سے بھی حاصل ہوجائے وہ ذکر کی فرد ہونے کے سبب استحضار مرکب سے مقصودیت میں اقویٰ ہے۔ البتہ نماز سے باہر خود اس مرکب استحضار میںمقصودیت زیادہ ہے جس کا راز یہ ہے کہ قراء ت نماز میں تابع نماز ہے سو نماز کی روح زیادہ قابلِ اعتناء ہے وھو الذکر اور خارج صلوۃ میں وہ قرأت خود مقصود ہے لہٰذا اس کا زیادہ اعتناء کیا جائے گا وھو بالاستحضار المرکب ۔ پس اگر مراقبہ رویت حق للعبد سے حضوری زیادہ میسر ہو تو وہ استحضار معانی سے مقدم ہے۔ ھٰذا ذوقی
ننانئے واں نادرہ 

Flag Counter