Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

425 - 756
الجواب عن الثانی:	
 	 عن انس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المرء مع من احب ولہ ما اکتسب ۔ رواہ الترمذی (حدیث سہ صد وپنجم) اس کے ساتھ اگر مقدمہ حسیہ یہ منضم کیا جائے کہ بیعت میں یہ خاصیت ہے کہ اپنے مشائخ سے محبت کا سبب ہو جاتی ہے پس برکات محبت جو حدیث میں مذکور ہے ان کے حصول کی توقع ہو جاتی ہے تو اس تعلیل میں صغیر کی بیعت  بھی داخل ہے عن ابی ھریرۃ فی حدیث فضیلۃ الذکر فیقول اللہ تعالیٰ ولہ قد غفرت ھم القوم لا یشقی جلیسہم اخرجہ الشیخان والترمذی (حدیث نو دو نہم) اگر اس کے ساتھ بھی مقدمہ حسیہ منضم کیا جائے کہ جو شخص کسی بزرگ کے سلسلہ میں داخل ہوتا ہے غالباً اس سے مجالست ومخالطت وموانست کا تعلق ضرور پیدا ہوجاتا ہے اگر کسی عارض سے اس کی نوبت نہ آئے تو قصدونیت تو ضرورہی رہتی ہے۔ تو اس تعلیل میں صغیر کی بیعت بھی داخل ہے باقی بعض روایات میں جو بیعت صغیر سے عذر وارد ہے (حدیث سہ صدوششم) وہ اس کے معارض نہیں کیونکہ وہ عذر لزوم بیعت سے ہے کیونکہ بیعت التزام ہے احکام لازمہ کا اور صغیر پر التزام سے بھی احکام لازم نہیں ہوتے۔ پس لزوم وہاں متحقق نہیں ہوتا۔ قال القسطلانی فی شرح قولہ علیہ السلام ھو صغیر ای لا یلزمہ البیعۃ اور ان روایات کے عموم میں صحت بیعت داخل ہو گی جو برکت کے لئے ہے پس دونوں میں کچھ تعارض نہیں۔ اور مثل جواب اول کے قواعد کی کفایت کے ساتھ تبرعاً ایک دلیل جزئی بھی ذکر کیا جاتی ہے فی جمع الفوائد فضائل عبد اللہ ابن الزبیر رضی اللہ عنہ معزیاً الی الشیخین عن عائشۃ رضی اللہ عنہ ثم جاء (عبد اللہ) وھو ابن سبع سنین او ثمانی لیبائع النبی صلی اللہ علیہ وسلم وامرہ بذالک الزبیر فتبسم صلی اللہ لعیہ وسلم حین رواہ مقبلا الیہ ثم بایعہ۔ 
الجواب عن الثالث:
	 بارہ برس بعد جب علامات بلوغ کی ظاہر ہوجائیں بلوغ کا حکم کر دیا جائے گا اگر کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو بقول مفتیٰ بہ پندرہ سال کی عمر میں بلوغ کا حکم کر دیا جائے گا۔ والمسئلۃ مشہورۃ وفی کتب الفقہ مذکورۃ واللہ اعلم اشرف علی ذیحجہ  ۵۵ ؁ھ 
نوٹ حدیثوں کے نمبر حقیقۃ الطریقہ کے ہیں۔ 
نواسی واں نادرہ 
ابطال حکم بقدم عرش 
السوال:
 	کشف الظنون میں دیکھا کہ شیخ صدر الدرین قونوی رحمہ اللہ نے لکھا ہے الفلک الاطلس المسمٰی بلسان الشرع العرش وفلک الثوابت المسمی عند اھل الشرع الکرسی قدیمان واحال ذالک الی الکشف 
Flag Counter