Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

424 - 756
در رسالہ حل الاشکال علیٰ ضرورۃ الشیخ مع وجود الاختیار فی الاعمال
یہ رسالہ کتاب ہٰذا کے صفحہ …سے شروع اور صفحہ …پر ختم ہوا ہے۔
ستاسی واں نادرہ
رسالہ التخفیف فی الاختیار الضعیف یعنی تحقیق لطیف بجواب اشکالات متعلق خشوع
یہ رسالہ کتاب ہٰذا کے صفحہ …سے شروع اور صفحہ … پر ختم ہوا ہے۔ 
اٹھاسی واں نادرہ
بیعت غائبانہ وبیعت صغیر
السوالـ:
	 بیعت کے لئے طالب کی موجودگی وحضوری شیخ کی خدمت میں لازمی ہے یا بیعت بذریعہ خط کے بھی ہو سکتی ہے؟
(۲)
	زید کو اس کی والدہ نے اپنے پیر ومرشد سے بذریعہ خط کے سن بلوغ کے پہنچنے سے قبل بیعت کرادیا ایسی حالت میں زید کو سلسلہ بیعت مذکور میں داخل سمجھا جائے گا یا نہیں؟
(۳)
	سن بلوغ شریعت نے کیا مقرر کیا ہے؟ ۱۱مارچ ۱۹۳۷؁ء
الجواب عن الاول:
	عن ابن عمر ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی قام یوم بدر قال ان عثمان الطلق فی حاجۃ اللہ وحاجۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وانی ابایع لہ اخرجہ ابوداؤد (حدیث شصت وہشتم) عن عمر فی حدیث طویل فبعث صلی اللہ علیہ وسلم عثمان الی مکۃ وکانت بیعۃ الرضوان بعد ما ذھب عثمان فقال صلی اللہ علیہ وسلم بیدہ الیمنیٰ علی الیسریٰ وقال ھٰذہ لعثمان اخرجہ البخاری والترمذی (صد وہشتاد وششم) 
	اب دونوں واقعوں میں تصریح ہے کہ حضرت عثمان کو آپ نے بیعت فرمایا اور وہ بیعت کے وقت حاضر نہ تھے ۔ اسی بناء پر بعض مشائخ کے کلام میں ایسی بیعت غائبانہ کا لقب بیعت عثمانی مذکور ہے ۔ اور یہ تائید روایات سے محض تبرع ہے۔ ورنہ قواعد سے اس بیعت کی صحت بلا تردد ظاہر ہے کیونکہ بیعت کی حقیقت التزام ہے طالبِ کی طرف سے اتباع کا اور شیخ کی طرف سے تعلیم ومشورہ کا۔ اور ظاہر ہے کہ اس التزام کا معاہدہ جیسے مشافہۃً ہو سکتا ہے اسی طرح غیبت میں بھی بواسطہ خط یا سفیر کے۔ پس اس کی صحبت میں دلیل کلی وجزئی سے کوئی شبہ نہیں۔

Flag Counter