Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

406 - 756
	 کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ (۱)زید بوجہ پیشہ خورونوش (بہروپیہ) ایسے بدلتا ہے جس سے اس کے ہندو ہونے کا یقین ہوتا ہے مثلا کبھی ہندو کہار کبھی ہندو فقیر کبھی ہندو سیٹھ مہاجن بنتا ہے ماتھے پر قشقہ لگاتا ہے گلئے میں مالا ڈالتا ہے یہ تو محض اس کے افعال ہوتے ہیں جس سے عوام اس کو ہندو جانتے ہیںمگر بعض اوقات خود کو وہ ہندو ہونا بیان کرتا ہے مثلاًہندو کابھیس بدل کر آتا ہے اور خواہش کرتا ہے کہ مسلمان ہونا چاہتا ہوں گویا خود کوہندو بیان کر کے دھوکہ دیتا ہے اور انعام حاصل کرتا ہے ایسی حالت میں اس کے مسلمان رہنے اور نکاح قائم رہنے کے متعلق کیا حکم ہے اگر نکاح ساقط ہوتا ہے تو بغیر حلالہ نکاح ثانی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ 
(۲)
 	بکر بوجہ ملازمت سرکاری سی آئی ڈی (خفیہ پولیس) کسی مفرور ملزم کی تلاش یا کسی معلومات واقعہ کے لئے اپنا فرض منصبی ادا کرنے کی غرض سے ایسا روپ بدلتا ہے کہ کوئی انجان آدمی اس کو دیکھ کر شبہ کے ساتھ بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مسلمان ہے بلکہ ہندو ہونے کا یقین ہوتا ہے اگرچہ وہ اپنی زبان سے ہندو ہونے کا اقرار نہ کرتا ہو تو ایسی حال میں اس کے اسلام اور نکاح کا کیا حکم ہے؟ 
(۳)
	بعض قصائی وغیرہ بھی ہندوں کا بھیس بدل کر ہندوؤں سے جانور خریدتے ہیں اور پھر بلا توبہ ذبح کر کے بیچتے ہیں اور تجدید نکاح بھی نہیں کرتے ان کے اسلام اور ذبیحہ اور نکاح کا کیا حکم ہے ؟ بینوا توجروا
الجواب:
	 فی البحر باب احکام المرتدین و(یکفر) بوضع قلنسوۃ المجوسی علی راسہ علی الصحیح الا لضرورۃ دفع (الحر والبرد یشد الزنار فی وسطہ الا اذا فعل ذلک خدیعۃ فی حرب وطلیعۃ للمسلمین ۔ وفیہ و(یکفر) بقول المعتذر (لغیرہ کنت کافرا فاسلمت عند بعضھم وقیل لا وفیہ عن المسامرۃ ولاعتبار التعظیم المنافی للاستخفاف کفر الحنفیۃ بالفاظ کثیرۃ وافعال تصدر من المنھتکین لدلالتہا علی الاسخفاف بادین کالصلوۃ بلا وضوء عمداً الخ وفیہ عن الفتاویٰ الصغریٰ الکفر شئی عظیم فلا اجعل المؤمن کافرا امتی وجدت روایۃ انہ لا یکفر وقال قبلہ وفی الجامع الاصغر اذا اطلق الرجل کلمۃ الکفر لکنہ لم یعتقد الکفر قال بعض اصحابنا لا یکفر لان الکفر یتعلق بالضمیر ولم یعتقد الضمیر علی الکفر۔ وقال بعضھم یکفر وھو الصحیح عندی لانہ استخفاف بدینہ ۱ھ الی ومن تکلم بھا اختیاراً جاہلاً بانھا کفر ففیہ اختلاف والذی تحرر انہ لا یغنی بتکفیر مسلم امکن حمل کلامہ علی محمد حسن او کان فی کفرہ اختلاف فان قائلہ یومر بتجدید النکاح وبالتوبۃ والمرجوع عن ذالک بطریق الاحتیاط الخ
	 ان روایات سے امور ذیل مستفاد ہوئے 
اول:

Flag Counter