Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

383 - 756
دس یا پندرہ منٹ پہلے سحری چھوڑ دیں اور طلوع شمس کا جو وقت لکھا ہے اس سے ۵منٹ پہلے نماز فجر ختم کر دیں لیکن اگر کوئی ختم نہ کر سکا تو مشتبہ وقت میں پڑھ لینا واجب ہے ، قضاء کر دینا جائز نہیں او غروب کا جو وقت لکھا ہے اس سے ۵منٹ پہلے روضہ افطار کریں اور جو وقت مثلین کا لکھا ہے اس سے پانچ منٹ پیچھے عصر کیاذان ونماز پڑھیں اور وقت شفق ابیض کے غروب کا ہے جو غروب شمس سے اسی قدر مؤخر ہے جس قدر طلوع شمس سے طلوع فجر مقدم ہے کما ذکر فی (نمبر۶) اس وقت سے ۵منٹ پیچھے عشا کیازان ونماز پڑھیں۔ (۱۰)	 اگر کسی کو طلوع صبح صادق و غروب شفق ابیض نقشہ سے یاد نہ رہے وہ ہر موسم میں طلوع شمس سے پونے دو گھنٹہ قبل سحری چھوڑدے اور غروب شمس سے پونے دو گھنٹہ بعد عشا کیاذان ونماز پڑھے کبھی غلطی نہ ہو گی نقشہ یہ ہے۔ 
نقشہ مظہرہ اوقات صبح صادق وطلوع وغروب شمس ومثلین بتواریخ مختلفہ
نقشہ بنانا ہے 
نوٹ:
	 اوپر نمبر ۲ میں مذکور ہوا ہے کہ جتنا تفاوت صبح صادق اور طلوع شمس میں ہوتا ہے اتنا ہی غروب شمس وغروب شفق ابیض میںہوتا ہے پس اس نقشہ سے عشا کا وقت بھی جو کہ شفق ابیض کے غروب پر ہوتا ہے معلوم ہو سکتا ہے۔ 
نوٹ متعلقہ ہر دو نقشہ:
	 یہ دونوں نقشے مقاماتِ ذٰل میں بھی کام آ سکتے ہیں ان میں سے بعض میں بوجہ قدرے تفاوت کے دو تین منٹ کیاحتیاط کی بھی ضرورت ہے اور کلمین احتیاط کر لینا اسلم ہے اور یہ احتیاط اس عام احتیاط کے علاوہ ہے جو تنبیہ نہم میں مذکور ہوئی (از رسالہ صبح صادق للحافظ محمد اعلی میرٹھی) (۱)مظفر نگر اور اس کے ضلع میں (۲)چرتھاول (۳) جھنجانہ (۴) کیرانہ(۶) کھاتولی (۷) سہارنپور اور اس کے ضلع میں (۸)منگلور (۹) میاں پور (۱۰)میرٹھ اور اس کے ضلع میں (۱۱) بہادر گڈھ (۱۲) بڑوت (۱۳) برناوہ (۱۴) ہاپوڑ (۱۵) اکٹھور (۱۶) موانہ (۱۷) شاہدرہ (۱۸) شاہجہان پور ضلع میرٹھ (۱۹ ) ٹانڈہ ضلع میرٹھ (۲۰) ریاست رامپور اور اس کے ضلع میں (۲۱)ملک (۲۲)شاہ آباد ریاست رامپور (۲۳) لوہیہ (۲۴) بھاٹہ (۲۵) کھجوریا (۲۶) مراد آباد اور اس کے ضلع میں (۲۷) بچہرایوں (۲۸) بلاری (۲۹) حسن پور(۳۰) بجنور اور اس کے ضلع میں (۳۱) افضل گڑھ (۳۲) ہلدور (۳۳) جھالو (۳۴)منڈاوار (۳۵) شیر کوٹ (۳۶) بلند شہر اور اس کے ضلع میں (۳۷) دادری (۳۸) گلاوٹھی (۳۹) سپانہ (۴۰) ریاست دوجانہ (۴۱) رہتک اور اس کے ضلع میں (۴۲) نہم (از اسلامی جنتری مرزا عزیز بیگ سہارنپوری ) (۴۳)حصار (۴۴)ہانسی (۴۵) سردھنہ (۴۶) کرنال (اضافہ از مظہر احمد تھانوی مقیم بھوپال محلہ فتح گڈھ)(۴۷) نگینہ (۴۸) الموڑہ اور سہارنپور کے وہ متعلقات جو اس سے شمال کی طرف نہیں (اس میں ۴۹ رامپور منہیا ران ۵۰ نانوتہ داخل ہیں) اور ان کے علاوہ جس مقام کے متعلق تحقیق کی ضرورت ہو دوسرے نقشہ کی تاریخوں کی فہرست کسی ماہر ہیئت کے پاس بھیج کر (چنانچہ ایک ماہر کا پتہ بھوپال کا اوپ رمیں نے بھی لکھ دیا ہے) دو امر دریافت کرلیں۔ ایک طلوع فجر اور طلوعِ شمس کے درمیان فصل دوسرے مثلین وغروب شمس کے درمیان کا فرق۔ باقی تیسرا فرق یعنی غروب شمس وغروب شفق ابیض کے درمیان کا یہ اول فرق سے معلو م ہو جائے گا کیونکہ دونوں برابر ہوتے ہیںپھر ان فرقوں کے بعد تنبیہات بالا کی رعایت سے سب امور حل ہو جائیں گے۔ کتبہ اشرف علی آخر ربیع الاول ۱۳۴۹؁ھ

Flag Counter