Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

382 - 756
ومارچ دسمبر واکتوبر ایک گھنٹہ ۲۰منٹ اور زیادہ سے زیادہ بماہ شروع جولائی ایک گھنٹہ ۳۷ منٹ ہوتا ہے۔ 
(۶)
	اور یہی فرق غروب شمس سے غروب شفق ابیض تک بہت قلیل تفاوت سے جو دو تین منٹ سے نہیں بڑھتا ہوتا ہے (قلت اما التفاوت بین الفجر ین وکذا بین الشفتین انما ھو  بثلاث درج کما نقلہ الشامی عن اھل الفن فی وقت الفجر ۱۲)
 (۷)
	مثلین سے مغرب تک کم از کم بماہ دسمبر وجنوری ایک گھنٹہ ۳۳ منٹ اور زیادہ سے زیادہ بماہ جون وجولائی دو گھنٹہ ۵ منٹ فصل ہوتا ہے۔ 
(۸)
	نہار عرفی طلوع شمس سے غروب تک ہے اور نہار شرعی صبح صادق سے غروب تک ہے روزہ کی نیت نہار شرعی کے نصف سے پہلے شرط ہے اور نماز کے جائز ہونے میں بھی ایک قول یہی ہے اور دوسرا قول نہار عرفی کے نصف سے قبل اجازت کا ہے اور ان دونوں نصف النہار میں فصل کی مقدار اتنی ہے جتنا طلوع فجر وطلوع شمس کے فرق کا نصف ہوتا ہے مثلاً کسی تاریخ میں طلوع فجر ۵بجے ہوا اور طلوع شمس ۶بج کر ۲۰ منٹ پر ہو تو نصف نہار شرعی ۱۲ بجے سے چالیس منٹ پہلے ہوگا یعنی ۱۱ بج کر بیس منٹ پر ہوتو نصف نہار شرعی ۱۲ بجے سے چالیس منٹ پہلے ہوتا یعنی ۱۱بج کر بیس منٹ پر۔ 
(۹)
	اوپر کے بعض نمبروں پر عمل کر سکنا صبح صادق طلوع شمس وغروب شمس ومثلین کے اوقات کی معرفت پر موقوف ہے سو طلوع وغروب مذکورین تو مشاہدہ سیمعلوم ہو سکتے ہیں بلکہ اگر ان میں سے ایک بھی مشاہدہ ہو جائے تو دوسرے کا علم بدون مشاہدہ بھی یاک قاعدہ سے ہو سکتا ہے جس کو ایک ماہر مہندس سے اسی کی عبارت میں مع توضیح نقل کرتا ہوں۔ وھو ھٰذا 
	کل مقدار شب دو چند وقت طلوع آفتاب ست (وبقیہ از ۲۴ گھنٹہ نہار ست ومنتہی نہار غروب ست) وکل مقدر روز دو چند غروب آفتاب ست (وبقیہ از ۲۴ گھنٹہ لیل ست ومنتہی لیل طلوع آفتاب ست) البتہ صبح صادق کی معرفت بدون تجربہ کے اور مثلین کی معرفت بدون حساب کے نہیں ہوتی اس لئے بعض تاریخوں کاوقت بھی منٹوں کے کہیں گھٹانے سے کہیں بڑھانے سے انداز سے معلوم ہو سکتا ہے اس انداز کے لئے خود نقشہ کے خانوں کی نسبت کا تفاوت کا فی ہے اور خاص طلوع وغروب میں کمی یا بیشی کرنے کے لئے ایک قاعدہ معین بھی ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ سب سے بڑا دن ۲۲ جون کو ہوتا ہے پھر چھ مہینے تک گھٹتا رہتاہے حتی کہ ۲۲دسمبر کو سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے پھر چھ مہینے تک یعنی ۲۲ جون تک بڑھتا رہتا ہے اور ان دونوں ششماہی کے وسط پر یعنی ۲۲ ستمبر وار ۲۲مارچ و دن رات برابر ہوجتا ہے۔ اور یہ نقشہ چونہ تقریبی ہے اس میںجن تاریخوں کا امور اربعہ مذکورہ میں توافق لکھا ہے وہ تقارب ہے جس کو بوجہ تفاوت معتد بہ ہونے کے کہ غالباً دو تین منٹ سے زائد نہیں ہے بحکم تماثل قرار دیا گیا ہے اگر سبمیںمناسب احتیاط کر لی جائے توعملی غلطی سے حفاظت رہے گی مثلاً صبح صادق کا جو وقت نقشہ میں ہے اس سے 
Flag Counter