Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

380 - 756
خامس:
	پھر رویت نبویہ می جو صورت اصلہ کا تقیید میں اختلاف ہے۔ یہ رویاء کے اثر میں اس لئے مضر نہیں کہ اس سے احتجاج نہیں کیا جاتا صرف تقویت رجاء کی جاتی ہے تو یہ رجاء قطع نظر رویا سے مستقلاً بھی طاعت ہے، رویا سے صرف اس کا وصف برجحان ہے، سو اگر وہ وصف نہ ہو تب بھی ذات کافی ہے ۔ 
پینتالیسواں نادرہ
اطلاع رجوع از بعض تحریرات 
مضمون دہم:
	 یوں تو ا پنے جمعی مؤلفات کے متعلق احتیاطاً مشورہ دیتا ہوں کہ دوسرے محققین علمائے سے ان کی تنقید کرا کر عمل کریںمگر بعض مؤلفات کی نسبت خصوصیت سے کچھ تنبیہات کرتا ہوں۔ 
نمبرا:
	انوار الوجود کو عام لوگ نہ دیکھیں اور خواص بھی ان کو صرف ذوقیات ولطائف کے درجہ سے آگے نہ بڑھاویں۔ 
نمبر۲:
	نیل الشفاء کے متعلق النور نمرب ۹جلد ۳ میں ایک تنبیہ شائع ہوئی ہے اس کے خلاف نہ کریں ۔ 
نمبر۳:
	فیصلہ ہفت مسئلہ کے متعلق تنبیہات وصیت کی تنبیہ وہم واجب العمل ہے۔ 
نمبر۴:
	بہشتی زویر وگوہر وامداد الفتاویٰ مع تتمات اور حوادث کے ساتھ ترجیح الراجح کا ضرور مطالعہ فرمائیں کہ اس میں بہت مقامات کیاصلاح ہے اور مکمل ومدلل بہشتیی زیور وگوہر کے طبع میں مولوی شبیر علی نے ان ضروری اصلاحات کو لیا بھی ہے۔ 
نمبر۵:
	جمال القرآن میں متعدد تسامحات ہوگئے ہیں اب اصلاح کے بعد مولوی شبیر علی اس کو مکرر شائع کرنے ولاے ہیں اس کو اصل سمجھیں ۔ 
نمبر۶:
	 نصح الاخوان کے بعض مضامیں میں بعض علماء نے بعض عبارات کے اجمال یا ابہام کے سبب اختلاف کیا ہے کسی محقق سے سبقاً سبقاً پڑھ لیں اور اختلاف میںجو حق ثابت ہو اس کا اتباع کریں۔ 
نمبر۷:

Flag Counter