Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

38 - 756
قال اللّٰہ تعالیٰ نحن اقرب الیہ من حبل الورید وقال وھو معکم الایۃ فمن الناس من یقول ان القرب باعتبار الذات والوصف ویقول بعض الناس ان لارب بحسب الوصف فقط فای الحزبین علی الصواب وای الفریقین علی الحق وان کان اللّٰہ قریبا بالذات ھل یقرب مع کون استوائہ علی العرش ام لا ثم الذین یقولون بالقرب الوصفی یدعون بالقائلین بالقرب الذاتی انھم کفروا بقولھم بالقرب الذاتی ھل یجو نسبۃ الکفر الی من قال ان القرب ذاتی ام لا ۔
الجواب:
لماکان المتبادر عند العامۃ من المعیۃ الذاتیۃ ھی المعیۃ الجسمانیۃ ابطلھا العلماء وکفر بعضھم القائلین بھا ولو ارید بھا المعیۃ الغیر المتکیفۃ فلا محذور فی القول بھا والامتناع فی اجتماعھا بالاستواء لأن الذات لیست بمتناھیۃ والمعیۃ لیست بمتکیفۃ ومن لم یقدر علی اعتقادھا بلا کیفیۃ فالاسلم لہ ان یقول بالمعیۃ الوصفیۃ فقط وبھذا التقریر خرج الجواب من کل سوال وارتفع کل اشکال والحمد للّٰہ الکبیر المتعال عن کل مقال وخیال۔
چھبیسواںغریبہ
’’در تخطیہ بعض اشعار‘‘
نقصان ز قابل است وگرنہ علی الدوام
فیض سعادتش ہمہ کس را برابر است
تحقیق: 
اگر ضمیر شؔ کا مرجع مخلوق ہو تو اس کے خلاف واقع ہونے میں حرج نہیں اور اگر خالق ہو تو اس شعر کا مضمون صحیح نہیں کہ اس سے فاعل کا غیر مختار ہونا مفہوم ہوتا ہے اور واقع میں وہ مختار ہے کسی کے اضلال کا ارادہ کرتا ہے۔ کسی کی ہدایت کا پھر ان دونوں میں بھی تفاوت بالارادہ۔
ستائیسواں غریبہ
’’بعضے شرائط وقف علی الاولاد و تحریک ترمیم بعض قوانین و تحریک درخواست منصب قاضی‘‘
ایک معزز عہدہ دار پنشنر کا خط(بعد القاب و آداب کے) اس کے (یعنی وقف علی الاولاد کے) بابت آپ اگر کوئی مضمون ٹھیک احکام شریعت کے موافق شائع فرمادیںتو مسلمانوں کے حق میں نفع کی بات ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی ہو کہ واقف کی نیت کسی بے ایمانی پر مبنی نہ ہو، یعنی کوئی کسی کا قرضہ مارنے کی غرض سے یا کسی کا حق العباد مارنے کے واسطے یا کسی حق دار شرعی کو کسی وجہ رنج یا بدنیتی سے محروم کرنے کے واسطے وقف کرے تو ناجائز ہوگا۔ دوم یہ کہ قانون میعاد میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ مثلاً کسی کا لگان واجب الادا ہے یا کہ قرضہ چاہتا ہے ،تین سال گزر گئے یا کہ مہر کی نالش ایک سال کے اندر نہ کی تو وہ ساقط ہوگیا، میعاد وہ ہونا چاہئے جو شریعت نے مسلمانوں کے واسطے قرار دی ہے۔ (ازکرانہ)

Flag Counter