Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

364 - 756
بھی توجہ نہ کرے( اور اس کا تصور دل میں نہ آئے)اور یہی مراد ہے کہ جامی کے قول سے جو شعر بالا کے متصل ہی فرمایا ہے۔   ؎
ولئے باید کہ بر صورت نہ مانی 

وزیں پل زود خود را بگذرانی
 اور عارف رومی کے قول سے جو شعر بالا کے تھوڑی دور بعد فرمایا ہے    ؎
عشقہائے کز پئے رنگے بود 

عشق نبود عاقبت ننگے بود
	اور راز اس (ایصال اور شرط فراق) میں یہ ہے کہ وصول الی المقصود الحقیقی کی شرط اعظم ما سوا سے قطع تعلقات کرنا ہے اور عشق بجز محبوب کے سب سے تعلقات کو قوت کے ساتھ قطع کر دیتا ہے جیسے عارف روجیفرماتے ہیں   ؎
عشق آں شعلہ است کہ کہ چوںبر فروخت 

ہر چہ جز معشوق باقی جملہ سوخت 
(تو محبوب کے ما سوال تو اس عشق سے فنا ہوگیا)ہمہ تن محبوب حقیقی کی طرف توجہ کر کے اس کے قریب کر دیا تو اس محبوب سے بھی انقطاع تعلق ہوگیا۔پس سب تعلقات رخصت ہوگئے اور صرف واحد محبوب حقیقی باقی رہ گیا۔ جیسا شعر بالا کے بعد مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں    ؎
تیغ لا در قتل غیر حق براند 

در نگر آخر کہ بعد لا چہ ماند
ماند الا اللہ وباقی جملہ رفت 

مرحبا اے عشق شرکت سوز رفت 
	اور حاصل اس شرط کا عفاف ہے باقی کتمان وصبر یہ تخصیص بعد تعمیم ہے کیوںہ من جملہ عفاف یہ بھی ہے کہ محبوب کو رسوا نہ کرے( جیسا حدیث میں من جملہ حقوق عباد کے اعراض یعنی دوسروں کی آبرو کی حفاظت کو بھی فرمایا ہے) اور کتمان یہی ہے اور (نیز منجملہ عفاف) یہ بھی ہے کہ شکیات (تکلیف کی) نہ کرے۔
	فزع نہ کرے اور صبر یہی ہے ( اور یہ بے صبری بھی ناجائز اور عفاف کے خلاف ہے، اور (عفت کے معنی میں) قاموس کا قول کہ عف کے معنی ہیں ہر ایسی بات سے رکا جو حلال نہیں اور زیبا نہیں صریح ہے عفار کے معنی کے عام ہونے میں (جن کا اوپر تقریر میں دعوٰ ی کیا گیا۔
چھتیسواں نادرہ 
در تحقیق مسئلہ رویت قیامت 
الحدیث :
	حدیث صھیب فی قولہ تعالیٰ الذین احسنوا الحسنی وزیادۃ رواہ مسلم کما ذکرہ المصنف قلت وھو قال (صھیب) قرأ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قولہ تعایٰ للذین احسنوا الحسنیٰ وزیادۃ قال اذا دخل اھل الجنۃ الجنۃ واھل النار النار نادی منادیا اھل الجنۃ ان لکم عند اللہ موعداً یرید ان ینجزکموہ قالوا ما ھٰذا الموعد الم ثقل موازیننا ویبیض وجوھنا یدخلنا الجنۃ ویجرنا من النار قال فیرفع الحجاب وینظرون انی وجہ اللہ عزوجل فما اعطوا شیئاً احب الیھم من النظر الیہ۔ 

Flag Counter