Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

360 - 756
والدیلی فی مسندیھما والخلعی فی فوائدہ کلھم من حدیث سلامۃ بن روح ابن خالد قال قال عقیل حدثنی ابن شہاب عن انس ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ذکرہ وسلامۃ فیہ لین ولم بسمع من جد ابیہ عقیل ؟؟؟؟اخذ من کتبہ لکن ھو عند القضاعی من حدیث یحیی بن ایوب ثنا عقیل بہ وجاء عن سھل بن عبد اللہ التستری فی تفسیرہ ھم الذین ولھت قلوبھم وشغلت باللہ عزو جل وعن ابی عثمان قال ھو الابلہ فی دیناہ الفقیہ فی دینہ عن الاوزاعی قال ھو الاعمی عن الشر البصیر بالخیر اخرجھا البیھقی فی الشعب۔
فائدہ:
	وتری اکثر اھل اللہ بھٰذا الشان واما النبیاء علیھم السلام ومن ساس عباد اللہ کالانبیاء فلھم شان اٰخر من الکی اسۃ والفراست والتیقظ فی کل امر الحکمت السیاسۃ التی وکل اللہ تعالیٰ الیھم ۔
حدیث :
	 اکثر جنتی لوگ ابلہ یعنی بھولے ہوتے ہیں اس کو بیہقی نے شعب میں اور بزار اور دیلمی نے اپنے مسندوں میں اورخلعی نے اپنے فوائد میں روایت کیا ہے اور ان سب نے سلامہ بن روح ابن خالد کی حدیث سے روایت کیا ہے اور ان سب نے سلامہ بن روح ابن خالد کی حدیث سے روایت کیا ہے سلامہ کہتے ہیںکہ عقیل نے (جو کہ ان کے باپ کے دادا ہیں) کہا ہے کہ مجھ سے ابن شہاب نے حدیث بیان کی حضرت انس سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس حدیث کو ذکر کیا اور سلامہ میں قدرے ضعف ہے اور انہوں نے اپنے باپ کے دادا عقیل سے سنا بھی نہیں صرف ان کی کتابوں سے لیا ہے لیکن یہ حدیث تضاعی کے یہاں یحیی بن ایوب کی روایت سے اس طرح ہے کہ ہم سے عقیل نے یہی حدیث بیان کی ہے ( تو انقطاع بھی جاتا رہا) (آگے ابلہ کی تفسیر ہے اور سہل بن عبد اللہ نستری سے اس کی تفسیر میں منقول ہے وہ لوگ ہیں جن کے قلوب شیدا اور حق تعالیٰ کے ساتھ مشغول ہوگئے ہیں۔ اور ابو عثمان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا وہ وہ ہے جو اپنی دنیا میں بے سمجھ ہو اور اپنے دین میں سمجھدار ہو اور اوزاعی سے منقول ہے انہوںنے کہا وہ شخص ہے جو شر سے نابینا (یعنی بے خبر) ہو اور خیر کا بینا (یعنی باخبر) ہو ان سب اقوال کو بیہقی نے شعب میں نقل کیا ہے (مجموعہ اقوال کا حاصل یہ ہے کہ چونکہ وہ حق تعایٰ اور دین کے ساتھ زیادہ مشغول ہے اس لئے دنیا کی طرف اس شان کا دیکھو گے لیکن حضرات انبیاء علیہم السلام اور جو شخص انبیاء کی طرح بندگان خدا کی سیاست واصلاح کرتا ہے ان کی دوسری شان ہے یعنی زیر کیاور فراست اور ہر امر میں بیداری تاکہ حکتم سیاست مراتب ہو جو خدانے ان کی سپرد کی ہے ۔ 
چونتیسواں نادرہ 
در مسح عینین بالانامل عند قول المؤذن اشہد ان محمد رسول اللہ 

Flag Counter