Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

347 - 756
تعبیر سے تو فقط احکام تکوینیہ پر استدلال کیا جاتا ہے اور علم کے اعتبار سے خالص احکام شرعیہ پر استدلال کی اجااتا ہے سو اس حساب سے علم اعتبار ان قیاسات مبحوث عنہا سے دوسرجے اشرف ہوا خود وہ علم اعتبار بھی قابلِ تحصیل نہیں بلکہ بلا تحصیل ہے جس کے ذہن کو ان مناسبات سے مناسبت ہوگی وہ ایسے استدلالات پر قادر ہوگا گو علم وفضل میں کوئی معتد بہ درجہ نہ رکھتا ہو۔
	چنانچہ یہ احقر جس کو علم وفضل کی  ہوا بھی نہیں لگی بعض امور میں ایسی مناسبات تک پہنچ گیا جو علماء سے بھی منقول نہیں۔چنانچہ میرا رسالہ مسائل السلوک اس کا شاہد ہے بطور نمونہ کے ایک ایسا ہی مقام نقل کرتا ہوں۔ قصہ ذبح بقرہ بنی اسرائیل سے نفس کشی کے مسئلہ پر تو بکثرت استدلال منقول ہے اور بقرہ نفسمیں وجوہ مناسبت بھی سبنے نقل کی ہیں لیکن صفت صفراء میں بقرہ اورنفس کیا اشتراک کسی کے کلام میں میری نظر سے نہیں گذرا مگر میں نے اس سے بعنوانِ ذیل تعریض کیا۔قولہ تعالیٰ انھا بقرۃ صفراء ؟؟؟قال العبد الضعیف مثل الصوفیۃ النفس بھٰذہ البقرۃ ویزید فی التناسب بینھما کون البقرۃ صفراء وکذالک یکون نور النفس فیما یکاشفون بہ۔اھ سو ایسے کم درجہ کے مقصود کے لئے جو نہ کمالات میںسے ہے نہ آلات میں سے اہتمام واعتناء کرنا یا اس کو علم سمجھنا بجز اعتلالِ عقلبلکہ اختلالِ حواس کے کی اسمجھا جائے۔۔ 
تئیسواں نادرہ
 رسالہ الیم فی السم (بالفتح)
	رسالہ الیم فی السم در طریق سلوک ۔ یہایک خط کا جواب ہے جس میں ایسا وظیفہ پوچھا گیا تھا جس سے طاعات میں ترقی اور معاصی سے اجتناب میسر ہو اس کا جواب حسبِ ذیل دیاگیا طاعت اور معصیت دونوں امر اختیار ہیں جن میں وظیفہ کو کچھ دخل نہیں۔ رہا طریقہ سو طریقہ امور اختیاریہ کا بجز استعمال اختیار کے اور کچھ بھی نہیں ۔ ہاں سہولت اختیار کے لئے ضرورت ہے مجاہدہ کی جس کی حقیقت ہے،مخالفت (بمعنی مقاومت نفس اس کو ہمیشہ عمل میں لانے سے بتدریج سہولت حاصلہوجاتی ہے میں نے تمام فن لکھدیا۔ 
نوٹ:
	آگے شیخ کے دو کام رہ جاتے ہیں ایک بعض امراض نفسانیہ کی تشخیص دوسرے بعض طرق مجاہدہ کی تجویز جو کہ ان امراض کا علاج ہے۔ 
چوبیسواںنادرہ
الطم فی السم (بالکسر)
رسالہ الطم فی السم در ماہیت اصلاح (جو ایک صاحب کو بطور خط لکھا گیا تھا) غیر اختیار کے درپے نہ ہونا اختیار میں ہمت کرنا اس میں جو کوتاہی نہ ہو جائے اس پر استغفار اور اس کا تدارک اور توفیق کی دعا کرنا یہی اصلاح ہے۔ فقط
پچیسواں نادرہ
توجیہ قول منصور وتوجیہ فتویٰ بقتل منصور 

Flag Counter